| |

پاکستان 32 سالہ پرانی ہزیمت سے بچ گیا،ملتان ٹیسٹ کس کا،جانیئے

 

ملتان،کرک اگین

 

امام الحق اور سعود شکیل نے پاکستان کو مکمل تباہی سے بچایا ،ساتھ میں 32 سال قبل جیسی ہزیمت کے دوبارہ ہونے سے محفوظ رکھا،اور پھر پاکستان کی 70 سالہ کرکٹ تاریخ کے نئے ممکنہ ریکارڈ بننے کی امیدیں بھی تازہ کردی ہیں۔
ملتان ٹیسٹ اب چوتھے روز میں داخل ہوگیا ہے۔پاکستان کو فتح کے لئے مزید 157 رنز اور انگلینڈ کو ث وکٹیں درکار ہیں۔اتوار کو تیسرے دن کے خاتمہ پر پاکستان نے 4 وکٹ پر 198رنز بنالئے۔امام الحق 60 پر گئے اور سعود شکیل 54 پر کھیل رہے ہیں۔دونوں میں 108 رنز کی شراکت بنی تھی۔
اس سے قبل قومی ٹیم نے لنچ کے وقفہ کے فوری بعد 3 وکٹیں گنوادی تھیں۔اس پیئر نے اس کے بعد اور آخری سیشن کا وقت جواں مردی سے گزارا آخری لمحات میں امام 60 بناکر آؤٹ ہوگئے۔۔دن کے شروع میں انگلش اننگ 275 رنز پر تمام ہوئی تھی۔پاکستان کو جیت کے لئے رنز کا ہدف ملا تھا۔سیریز میں انگلینڈ کو پہلے ہی برتری حاصل ہے ۔
پاکستان 32 سال قبل 1992 میں ویسٹ انڈیز سے فیصل آباد ٹیسٹ 3 دن میں ہارا تھا،آج بچ گیا۔
اپنے ملک میں پاکستان 314 رنز سے بڑا ہدف کبھی حاصل نہ کرسکا۔اس بار بڑا ہدف ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *