تروبا۔کرک اگین رپورٹ۔پاکستان توقعات کے عین مطابق پہلا ٹیسٹ ہارگیا،ویسٹ انڈیز کی تاریخی جیت۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف پہلا کرکٹ ٹیسٹ میچ 90 رنز سے جیت کر دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں ناقابل شکست برتری حاصل کر لی۔ اب یہ سیریز بھی پاکستان اگر اگلا میچ جیتا تو زیادہ سے زیادہ ڈرا ہوگی ۔یہ مسلسل پانچویں سیریز کا ایسا اختتام ہوگا ،اگر پاکستان جیتا اور اگر پاکستان ناکام ہوا تو 2000 کے بعد پہلی بار ویسٹ انڈیز پاکستان کے خلاف جیتے گا۔
تروبا میں پہلے ٹیسٹ کے چوتھے دن پاکستان نے پہلے ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم کو جلد آؤٹ کرنے کی کوشش کی لیکن اس کوشش میں بھی ویسٹ انڈیز نے 181 رنز بنا لیے ۔یوں اس کی مجموعی برتری 210 رنز کی ہو گئی۔منطقی نفسیاتی طور پر ایک بڑا ہدف ہو گیا تھا۔ چوتھے دن ویسٹ انڈیز کو یہ مدد شمر جوزف نے 38 رنز بنا کر دی اور انہوں نے 27 گیندیں کھیلیں۔ پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے 15.5 اوورز میں 22 رنز دے کے 5 وکٹیں لیں۔ خرم شہزاد اور محمد علی نے دو دو کھلاڑیوں کا آؤٹ کیا۔
پاکستان کا جوابی اننگز کا اغاز نہایت تباہ کن تھا ۔تو چل میں آیا اور 50 تک آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی۔ پھر 63 پر چھٹی وکٹ گر گئی۔ 64 پر ساتویں، 70 رنز پر آٹھویں ،71 پر نویں وکٹ گری تو لگا بس ابھی کھیل ختم، لیکن یہاں بابرعظم چونکہ ناقابل شکست کھیل رہے تھے، محمد عباس ان کا ساتھ دینے آئے اور پاکستان بڑی ہزیمت سے بچتے بچتے 100 رنز کو کراس کر گیا۔
پاکستان کی دوسری اننگز میں آذان اویس تین ،امام الحق بھی تین کر سکے۔ سلمان علی آغا صفر پر گئے۔ محمد رضوان پھر ناکام ہوئے۔ 11 کر سکے۔ عامر جمال نے صفر کیا۔ شان مسعود آٹھویں نمبر پر بیٹنگ کرنے آئے اور وہ بھی صرف تین رنز کے مہمان تھے۔ محمد رضوان اور بابر اعظم کے بعد اخر میں محمد عباس ڈبل فگر میں داخل ہوئے۔بابر اعظم نے اپنی ہاف سنچری مکمل کی لیکن پاکستان اپنی چیت سے کئی میل دور تھا۔چائے کا وقفہ وکٹ کے چکر میں 30 منٹ تاخیر سے ہوا۔پاکستان نے 9 وکٹ پر 114 رنز کرلیا۔چائے کے بعد محمد عباس 23 رنزبناکر پویلین میں تھے۔بابر اعظم 58 پر ناٹ آئوٹ رہے۔پاکستان 120 پر آئوٹ ہوا۔ویسٹ انڈیز 90 رنز سے میچ جیت گیا۔جیڈن سیلئلز نے 20 رنز دے کر 5 وکٹیں لیں۔
شان مسعود نے تروبا میں پہلے ٹیسٹ کی چوتھی اننگز میں انگلی میں فریکچر کے بعد نمبر 8 پر بیٹنگ کی۔ پاکستان کی پہلی اننگز میں سنچری بنانے والے مسعود کی انگلی تیسرے دن جےڈن سیلز کی گیند لگنے سے ٹوٹ گئی۔
مسعود معمول کی بیٹنگ پوزیشن نمبر 3 پر بیٹنگ کرنے نہیں آئے۔
پاکستان نے اپنے تعاقب میں ایک خوفناک آغاز کیا، لنچ سے پہلے تین وکٹیں گنوائیں، اور دوسرے سیشن کے پہلے گھنٹے میں مزید تین۔ جس کا مطلب یہ تھا کہ مسعود کی اپنی معمول کی جگہ پر بیٹنگ کے لیے دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے بولنگ آل راؤنڈر عامر جمال نمبر 6 پر بیٹنگ کرتے نظر آئے۔
ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ پاکستان کے لیے مصروف ٹیسٹ شیڈول کے ساتھ باقی سیریز میں ان کی شمولیت کے لیے انجری کا کیا مطلب ہے۔ دوسرا ٹیسٹ اتوار سے شروع ہوگا جب پاکستان اگلے ماہ تین ٹیسٹ میچوں کے لیے انگلینڈ کا دورہ کرے گا۔
پاکستان پہلے ہی عبداللہ فضل کو کمر کی انجری کے باعث جاری دورے کے ساتھ ساتھ انگلینڈ کے خلاف بھی کھو چکا ہے۔ اس ہفتے کے شروع میں، انہوں نے بلے باز عبداللہ شفیق اور سعود شکیل کو کور کے طور پر بلایا۔
مسعود کے نمبر 8 پر بیٹنگ کے لیے آؤٹ ہونے کے بعد کہانی اپ ڈیٹ ہوئی
