| | | | | | | |

ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 کا چیمپئن کون،پاک بھارت میچ کا نتیجہ،انضمام الحق نے بتادیا

خصوصی رپورٹ،کرک اگین ٹیم 

ٹی 20 ورلڈ کپ کے حوالہ سے اب سب کی توجہ  ہوگئی ہے۔پہلا مرحلہ مکمل ہونے کے قریب  ہے اور اب فیصلہ کن رائونڈ شروع ہونے والا ہے،پاکستان کے سابق کپتان انضمام الحق نے ٹی 20 کپ کے لئے بھارت کو ایشیا کی بہترین ٹیم قرار دے دیا ہے۔وارم اپ میچز میں بھارت نے ثابت کردیا ہے کہ اس کنڈیشن میں ،ان پچز پر بھارت کے چیمپئن بننے کے چانسز زیادہ ہیں۔

ٹی 20 ورلڈ کپ،اصل مرحلہ سے قبل ویسٹ انڈیز کا بینڈ بج گیا،افغانستان کے ہاتھوں مات

سابق قومی چیف سلیکٹر کہتے ہیں کہ جوں جوں ایونٹ آگے جائے گا،اسپنرز کو مدد ملے گی،ایشون اور جدیجا اچھے اسپنرز ہیں ،بھارتی اسپنرز کو اچھا کھیلتے ہیں۔

انضمام نے بھارت پاکستان کے 24 اکتوبر کے میچ پر اپنے تبصرے میں انضمام کہتے ہیں کہ فائنل سے پہلے فائنل ہے،ایسا جوش کسی اور میچ کا نہیں ہوگا،جو ٹیم یہ میچ جیتے گی،اس کا مورال ہائی ہوجائے گا،جیتنے والی ٹیم پر سےا یونٹ کا پریشر ختم ہوجائے گا،بھارت کا پلڑا ویسے بھی بھاری ہے۔ان کے پاس تجربہ بھی بہت ہے۔میں سمجھتا ہوں کہ پاکستانی ٹیم بھی اچھی ٹیم ہے،اس لئے اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔ویرات کوہلی کا یہ بطور کپتان آخری ایونٹ ہوگا،اس لئے وہ سب سے مضبوط امیدوار ہے۔ان کے تمام پلیئرز نے آئی پی ایل کھیلی ہے،ان کے پلیئرز کو پتا ہے کہ پچز کیسی ہیں۔

انضمام کہتے ہیں کہ بھارت کو فیورٹ کا ایج ضرور حاصل ہے۔ظاہری طور پر یہ ٹیم اچھی ہے لیکن اپ سیٹ ہوسکتا ہے۔سابقہ ریکارڈ کو دیکھتے ہوئے بھارت کو سب سے بہتر ٹیم کہا جاسکتا ہے۔بھارت مضبوط بنچ پر موجود ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *