| | | | | | |

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کی امید،سری لنکا کا نیوزی لینڈ میں پراعتماد آغاز

کرائسٹ چرچ،کرک اگین رپورٹ

Getty Images/AFP

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کی امید،سری لنکا کا نیوزی لینڈ میں پراعتماد آغاز۔ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل میں پہنچنے کا چانس،بھلے وہ اگلے 3 دن بعد ختم ہی کیوں نہ ہوجائے ،لیکن چونکہ ابھی موجود ہے،اس لئے سری لنکنز نے بھی وہ کرنے کی ٹھان لی ہے جو کبھی آسان نہیں۔نیوزی لینڈ میں اس سرکل کی آخری سیریز کے 2 ٹیسٹ میچز میں سے پہلے میچ میں اچھا آغاز کیا ہے۔

پی ایس ایل 8،گلیڈی ایٹرز کی چھپڑپھاڑجیت،پلے آف کیلئے اب کیا چانسز،کسےخطرہ،ممکنہ پکچر

کرائسٹ چرچ میں شروع ہونے والے ٹیسٹ میں سری لنکن بیٹنگ لائن  نے 3 وکٹ پر 228 رنزبنالئے تھے۔بارش کے باعث میچ کچھ دیر رکا رہا۔کپتان ڈیموتھ کرونارتنے نے 50 کی اننگ کھیلی۔کوشال مینڈس87 کی شاندار اننگ کھیل گئے۔اینجلیو میتھیوز اور چند مل بیٹنگ کررہے تھے۔

سری لنکا نے اگر نیوزی لینڈ میں دونوں ٹیسٹ میچزجیت لئے اور بھارت آج سے شروع ہونے والے احمد آباد ٹیسٹ میں ہارگیا تو پھر سری لنکا آسٹریلیا کے خلاف فائنل کھیلے گا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *