| | | | | | |

پی ایس ایل 8،گلیڈی ایٹرز کی چھپڑپھاڑجیت،پلے آف کیلئے اب کیا چانسز،کسےخطرہ،ممکنہ پکچر

راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ

پی ایس ایل 8،گلیڈی ایٹرز کی چھپڑپھاڑجیت،پلے آف کیلئے اب کیا چانسز،کسےخطرہ،ممکنہ پکچرپی ایس ایل 8 میں وہ کچھ ہوگیا،جوپہلے کبھی نہیں ہوا تھا۔ریکارڈ 242 رنزکا ہدف 243 رنزبناکر پورا کردیا گیا۔اسی طرح کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ایونٹ  سے باہر ہوتے تاریخی جیت کے ساتھ نئی روح پھونک دی ہے۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نئے کپتان محمد نواز کی قیادت میں 8 وکٹ کی فتح حاصل کرلی۔جیسن رائے نے ہسٹری کی تاریخ کی سب سے بڑی145 رنز کی اننگ کھیلی۔63 بالز کھیلیں۔5 چھکے اور 20 چوکے لگائے۔مارٹن گپٹل 21 اورول سیمڈ 26 رنزبناکر گئے۔محمد حفیظ نے 18 بالز پر41 رنزکی اننگ کھیلی۔ٹیم نے صرف 2 وکٹ پر10 بالز قبل ہی کہانی تمام کی۔

اس سے قبل زلمی نے پی ایس ایل تاریخ کا اپنا بڑا،ایونٹ کا تیسرا بگ ٹوٹل کیا،جب بابر اعظم کی 65 بالز پر 115 رنزکی اننگ  کے ساتھ صائم ایوب  نے 34 بالز پر 74 رنزبنائے۔

اس فتح کے ساتھ کسے لیگ میں نقصان ہوا۔کیاکوئٹہ کی امیدیں جاگیں یا نہیں ،کوئی راستہ نکلتا ہے یا نہیں۔ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے 8،8 میچزمیں 8 پوائنٹس ہیں۔گلیڈی ایٹرز کے 9 میچزمیں 6 پوائنٹس ہیں۔

اب پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کا10 مارچ کو ہوگا،اس میچ سے ایک ٹیم پلے آف میں داخل ہوجائے گی،ایک ٹیم پیچھے رہے گی۔اسکے اگلے روز ملتان سلطانز کا مقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ہوگا۔اب اگر ایک روز قبل سلطانز جیت چکی ہوئی تو وہ تو محفوظ ہوگی،زلمی خطرے میں ہوگی لیکن اگر سلطانز ایک روز قبل ہارگئے اور 11 مارچ کو سلطانز سے جیت گئے تو سلطانز اور گلیڈی ایٹرز کا سفر 10،10میچزکے بعد 8،8 پوائنٹس کے ساتھ تمام ہوجائے گا۔

اس میچ کے ساتھ ہی 4 ٹیموں کا فیصلہ ہوجائے گا۔سلطانز کو یہ فائدہ ہوگا کہ وہ کوئٹہ سے بھی ہارجائے،اسے نیٹ رن ریٹ پر برتری ہےلیکن یہ برتری ناکامیوں کے ساتھ برقرار رکھنی ہوگی۔

اگر 10 مارچ کو سلطانز نے پشاور کو ہرادیا اور 11 مارچ کوکوئٹہ کو بھی تو ملتان کےساتھ پشاور کو ٹکٹ مل جائےگا،پھر چاہے پشاور آخری میچ  اسلام آباد سے ہارہی کیوں نہ جائے۔

پی ایس ایل 8 میں لاہور قلندرز اور اسلام آباد پلے آف میں جاچکےہیں۔

باقی میچز کچھ اس طرح ہیں۔

مارچ9،اسلام آباد بمقابلہ لاہور قلندرز۔۔۔کسیٹیم پر کوئی فرق نہیں پڑےگا،اپنی پوزیشن کی جنگ ہوگی۔

مارچ10،ملتان سلطانز بمقابلہ پشاور زلمی۔بڑا معرکہ۔فاتح ٹیم پلے آف میں ہوگی۔ناکام ٹیم ریس میں رہے گی۔

مارچ 11،ملتان سلطانز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز۔اہم ترین میچ ہوگا۔ملتان نے پشاور کواگرہرادیا تو اس میچ کا نتیجہ گلیڈی ایٹرز کے لئے اہم ہوگا،جیت ضروری ہوگی۔ناکامی کی صورت میں گلیڈی  ایٹرز کراچی کےساتھ باہر ہوگی۔باقی 4 ٹیموں کا ٹکٹ کنفرم ہوگا۔اگر گلیڈی ایٹرز نے میچ جیت لیا تو سلطانز اور پشاور میں سے ایک ٹیم خطرے میں ہوگی۔

مارچ 12،اسلام آباد بمقابلہ پشاور زلمی۔یہ میچ تب اہم ہوگا،اگر زلمی اس سے قبل ملتان سے ہاری ہو،نہ بھی ہاری ہو لیکن گلیڈی ایٹرز ملتان سے جیت چکی ہوئی تو دونوں صورتوں میں زلمی یا ملتان کے لئے یہ میچ اہم ہوچکا ہوگا،اس لئے کہ ان میں سے ایک کے 8 پوائنٹس ہونگے۔گلیڈی ایٹرزجیت کے ساتھ 8 پوائنٹس کرچکی ہوگی تو اسلام، آباد کی جیت 8 پوائنٹس پر برابری کرنے والوں کو نیٹ رن  ریٹ پر جانے پر مجبور کرے گی۔

نیٹ رن ریٹ ملتان کا ایک جمع میں ہے۔زلمی کا منفی اور گلیڈی ایٹرز کا منفی ایک سے بڑھ کر ہے تو گلیڈی ایٹرز کے لئے بڑی فتح اور زلمی یا سلطانز کیلئے بڑی شکست ضروری ہوگی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *