| | |

پاکستان کرکٹ ٹیم کا یوم آزادی،بابر اعظم کا خطاب

 

روٹرڈیم،کرک اگین رپورٹ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے یوم آزادی تقریب سے خطاب کیا ہے۔پاکستانی سفارتخانہ بھی میزبان تھا۔حکومت پاکستان کے مقامی افراد شریک تھے۔

روٹردیم میں موجود پاکستانی ٹیم،سپورٹنگ اسٹاف و دیگر ممبران کے ساتھ مقامی افراد بھی تقریب میں شریک تھے۔اس موقع پر پاکستانی کپتان نے خطاب کیا۔

بابر اعظم نے 75 ویں سالگرہ کے حوالہ سے پاکستان کی آزادی پر اپنے خیالات پیش کئے۔تمام کرکٹرز شریک تھے۔

یوم آزادی کے حوالہ سے تمام کھلاڑیوں نے اسی مناسبت سے لباس زیب تن کررکھے تھے۔

بابر اعظم نے کہا ہے کہ حقیقی آزادی یہ ہے کہ ہم اچھے شہری بن کر ملک وقوم کی خدمت کریں۔

قومی کرکٹ ٹیم نے پرچم بھی لہرایا۔ٹیم آج ٹریننگ بھی کرے گی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *