| | | | | |

پاکستان کے خلاف سیریز،بنگلہ دیش کو اپنے ہی تماشائیوں کا ایشو،ایک کمیٹی کا بھی اعلان

ڈھاکا،کرک اگین رپورٹ

File Photo

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ پاکستان کے خلاف ہوم سیریز کے لئے اپنے ہی کرائوڈ کی آرزو کرنے لگا،بنگلہ دیشی حکومت سے روابط ،جواب کا انتظار ہے۔ساتھ ہی ورلڈ ٹی 20 کپ میں ٹیم کی مایوس کن کارکردگی پر 2 رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بھی بنالی گئی ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ ٹی 20 کپ کے فوری بعد بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی،جس کے شیڈول کا اعلان بھی ہوگیا ہے،ساتھ میں پاکستان نے اپنے محدود اوورز اسکواڈ ز کے نام جاری کئے ہیں۔دورے میں محدود اوورز کرکٹ کے ساتھ 2 ٹیسٹ میچز بھی ہونگے جو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔

دورہ بنگلہ دیش،پاکستان اسکواڈ کی رونمائی، ایک باہر

بنگلہ دیش میں کورونا کی وجہ سے تماشائیوں کے گرائونڈ میں آنے کی پابند ہے،بورڈ کو یقین ہے کہ ان کی حکومت 50 فیصد تماشائیوں کی اجازت دے دی گی۔

ادھر ورلڈ ٹی 20 کپ میں مایوس کن کارکردگی کے بعد بی سی بی نے 2 رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بھی بنادی ہے جو ٹیم کی ناکامی کاآپریشن کرے گی۔ٹائیگرز پہلے مرحلہ میں سکاٹ لینڈ سے ہارے تھے،پھر گروپ 1 میں اپنے تمام 5 میچزمیں شکست سے دوچار ہوئے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *