| | | | | | | |

مشن ایشیا کپ ،پاکستانی ٹیم دبئی پہنچ گئی،آج کا شیڈول

 

ایشیا کپ میں شرکت کے لئے قومی اسکواڈ ایمسٹرڈیم سے دبئی پہنچ گیا۔قومی اسکواڈ آج ٹیم ہوٹل میں آرام کرے گا۔
افتخار احمد، عثمان قادر، حیدر علی اور آصف علی دوپہر میں لاہور سے دبئی پہنچیں گے۔

محمد حسنین یوکے سے متحدہ عرب امارات پہنچیں گے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کل سے دبئی میں ٹریننگ سیشنز کا۔ آغاز کرے گی۔
ٹورنامنٹ میں پاکستان اپنا پہلا میچ 28 اگست کو بھارت کے خلاف کھیلے گا۔

ایشیا کپ کے واقعات، پاک،بھارت جنگ کا کامران اکمل اور گوتم گمبھیر پر بھی اثر

ایشیا کپ کا 15واں ایڈیشن ٹی 20 فارمیٹ میں ہوگا۔اس سے قبل 2016 میں 13واں ایشیا کپ پہلی بار ٹی 20 فارمیٹ میں کھیلا گیا تھا۔بھارت تب بھی جیتا تھا اور آخری ایشیا کپ 2018 میں 50 اوورز فارمیٹ کا بھی چیمپئن تھا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *