| | | | | | | | | |

کرکٹ ورلڈکپ سیمی فائنل ٹکٹ،آج آسٹریلیا جیتا تو کیا ہوگا،افغانستان کی فتح سے کیا ہوگا

ممبئی،کرک اگین رپورٹ

آئی سی سی ورلڈکپ 2023 میں آج آسٹریلیا اور افغانستان کا میچ ہورہا ہے،یہ میچ ان دونوں کے ساتھ پاکستان اور نیوزی لینڈ کیلئے بھی اہم ہے۔تاریخی اعتبار سے دونوں میں کوئی مقابلہ نہیں ہے،اوپر سے ممبئی کا مقام ہے،جہاں اسپنرزکیلئے کچھ خاص نہیں ،جو اصل میں افغانستان کی طاقت بھی ہے۔

کرکٹ ورلڈکپ،آج افغانستان چوتھے سابق ورلڈچیمپئن آسٹریلیاکو ہراپائے گا یا نہیں

افغانستان کی پیس بائولنگ بھی اچھی جارہی ہے۔ساتھ میں ماضی میں آسٹریلیا کی جانب سے افغانستان کے خلاف باہمی سیریز سے بار بار انکار کےباعث افغان پلیئرز اضافی چارج ہیں۔پھرانگلینڈ ،پاکستان اور سری لنکا جیسے ناموں کو ہرانے کے بعد ان کا یقین ہے کہ وہ آسٹریلیاکو بھی ہراسکتے ہیں۔

موجودہ پوزیشن

آسٹریلیا کے 7 میچز میں 10 پوائنٹس ہیں ،پوائنٹس ٹیبل پر اس کی تیسری پوزیشن ہے۔افغانستان کے 7 میچز میں 8 پوائنٹس ہیں اور چھٹا نمبر ہے۔

آسٹریلیا جیتے تو

آج کا میچ اگر آسٹریلیا جیت گیا تو اس کے 12 پوائنٹس ہونگے۔دوسری پوزیشن شاید نہین ہوگی۔جنوبی افریقا کا نیٹ رن ریٹ اچھا ہے۔سیمی فائنل سیٹ کنفرم ہوجائے گی۔اس کے ساتھ  افغانستان،پاکستان اور نیوزی لینڈ 8،8 پوائنٹس پر ہونگے۔چوتھی سیٹ کیلئے یہ 3 ٹیمیں ریس میں ہونگی۔پھر نیوزی لینڈ کا سری لنکا،افغانستان کا جنوبی افریقا اور پاکستان کا انگلینڈ میچ فیصلہ کرے گا۔

افغانستان جیتے تو

اگر آج آسٹریلیا نے افغانستان کو ہرادیا تو پھر صورتحال دلچسپ ہوگی۔آسٹریلیا کی سیمی فائنل سیٹ 100 فیصد کنفرم نہیں ہوگی۔افغانستان اور آسٹریلیا کے 10 پوائنٹس ہوجائیں گے،یہاں سے پاکستان اور نیوزی لینڈ کیلئے خطرات ہونگے۔جونبی افریقا پھر افغانستان سے بھی ہارسکتا ہے۔ایسے میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کوششیں جیت کے بعد ناکارہ ہونگی۔دونوں باہر ہونگے ،ہاں آسٹریلیا اپنا آخری میچ بنگلہ دیش سے بد تر طریقہ سے ہارے اور ساتھ میں پاکستان یا پاکستان نیوزی لینڈ 10پوائنٹس پر آئیں تو پھر کہیں جاکر بات بنے گی جو مشکل ہوگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *