| | | | |

محمد حفیظ نے طوطا اور کبوتر نہ ہونے کی بات کیوں کی،اہم انکشافات

لاہور،کرک اگین رپورٹ

 

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے باقاعدہ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی ہے،پی سی بی کے زیراہتمام منعقدہ پریس کانفرسن میں سابق آل رائونڈر نے بہت سی باتیں کیں،روایتی بات چیت تو جاری رہتی ہے،اہم باتیں بھی کرگئے۔

انہوں نے کہا ہے کہ بنا کورس کئے میں کوچ نہیں بنوں گا۔انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ سوچ سمجھ کر لی ہے۔میری اہلیہ نے مخالفت کی تھی،اس کا کہنا تھا کہ کھیل جاری رکھوں،اسے بھی سمجھایا ہے کہ عزت کے ساتھ جانے میں بھلائی ہوتی ہے،ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میں مینا یا کبوتر نہیں ہوں کہ جاب کروں،پی سی بی نے آفر کیا تو دیکھا جائے گا،ویسے میں نے ساری زندگی یہ دعا کی ہے کہ میں کسی کی نوکری نہیں کروں۔اللہ کا شکر ہے کہ میرے پا مواقع ہیں۔

محمد حفیظ کرکٹ کے آخری فارمیٹ ٹی 20 انٹر نیشنل سے بھی ریٹائر،کیریئر تمام

حفیظ نے یہ بھی کہا ہے کہ پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ سے کوئی اختلاف نہیں ہے،ان کی عزت کی ہے،فیصلہ میرا ہے،اسی لئے پی سی بی میں بیٹھا بات کررہا ہوں۔اسلام اور کرکٹ نے سب کو جوڑ رکھا ہے۔پاکستان کے لئے دعا گو ہوں۔ملک کا نام بیچنے والوں سے مجھے الجھن ہے،کپتان بنا تھا تو لگا باس ہوگیا ہوں،یہ میری غلطی تھی،میں نے تبدیل کرلیا تھا،اسی لئے 2 سال گزارے تھے۔

پاکستان کے سابق کپتان اور آلراؤنڈر محمد حفیظ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کردیا ہے۔18 سال پر مشتمل ان کے انٹرنیشنل کرکٹ کیرئیر کا آغاز 3 اپریل 2003 کو زمبابوے کے میچ سے خلاف ہوا۔ انہوں نے آخری مرتبہ 11 نومبر 2021 کو آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔

اس دوران انہوں نے 392 انٹرنیشنل میچز میں 12780 رنز اسکور کرنے کے ساتھ ساتھ 253 وکٹیں بھی حاصل کیں۔انہوں نے 32 انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی قیادت بھی کی۔

وہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2017 کی فاتح قومی ٹیم کا حصہ تھے. انہوں نے پچاس اوورز پر مشتمل 3 اور ٹی ٹونٹی فارمیٹ پر مشتمل 6 ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ اس دوران انہوں نے 3 آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بھی حصہ لیا۔

محمد حفیظ

محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ وہ آج فخر کے ساتھ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج وہ جس مقام پر ہیں اس کا انہوں نے کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا، یہ سب کرکٹ کی وجہ سے لہٰذا اس پر وہ اپنے تمام ساتھی کرکٹرز، کپتانوں، اسپورٹ اسٹاف اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے شکر گزار ہیں، جنہوں نے ان کے 18 سالہ انٹرنیشنل کرکٹ کیریئر میں ان کی مدد کی۔

محمد حفیظ نے مزید کہا کہ وہ اپنے اہلخانہ کے بھی مشکور ہیں، جنہوں نے عالمی سطح پر ان کے پاکستان کی نمائندگی کا خواب پورا کرنے کے لیے بڑی قربانیاں دیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ 18 سال پاکستان کے سبز رنگ کی کٹ زیب تن کرنے پر خوش قسمت اور فخر محسوس کرتے ہیں۔

محمد حفیظ نے کہا کہ اس کیرئیر میں انہیں کئی اتار چڑھاؤ کا سامنا کرنا پڑا مگر اس دوران انہیں اپنے دور کے بہترین کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے کا اعزاز حاصل ہوا۔

رمیز راجہ، چیئرمین پی سی بی

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ نے بھرپور انداز سے کرکٹ کھیلی، انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک طویل کیریئر بنانے کے لیے انتھک محنت کی۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ وقت کے ساتھ ساتھ محمد حفیظ کی کرکٹ بہتر سے بہترین ہوتی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ محمد حفیظ نے فخر کے ساتھ سبز بلیزر پہنا ہے جس کے لیے پی سی بی ان کا مشکور ہے۔ وہ ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں اور پاکستان کرکٹ میں ان کی شاندار شراکت کے لیے ایک بار پھر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *