| | | |

محمد حفیظ کرکٹ کے آخری فارمیٹ ٹی 20 انٹر نیشنل سے بھی ریٹائر،کیریئر تمام

کرک اگین رپورٹ

File Photo

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ویٹرن پلیئر محمد حفیظ ریٹائر ہوگئے،انہوں نے یہ فیصلہ پیر صبح کو کیا۔اس کا باقاعدہ اعلان وہ جلد ہی کردیں گے۔

حفیظ نے پاکستانی ٹیم کی قیادت بھی کیا ہے،2014 میں ان کی کپتانی میں پاکستان گروپ اسٹیج سے باہر ہوگیا تھا۔29 میچز میں قیادت کرنے والے حفیظ  نے 18 میں پاکستان کے لئے جیت رقم کی۔صرف 11 میچزمیں شکست ہوئی تھی۔

محمد حفیظ نے پاکستان کے لئے زیادہ ورلڈ ٹی 20 کپ کھیلے لیکن اتفاق سے ایک میں نہیں تھے۔2021کے ورلڈ ٹی 20 کپ میں انہیں کھلایا گیا،وہ زیادہ موثر ثابت نہیں ہوئے۔پاکستان سیمی فائنل میں آسٹریلیا سے ہارا تھا،خیال تھا کہ اس کے فوری بعد وہ انٹرنیشنل کرکٹ کو خدا حافظ کہیں گے،انہیں ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز میں نہیں کھلایا گیا تھا۔

زمبابوے کے خلاف 2003 سے ڈیبیو کرنے والے حفیظ نے 18 سالہ کیریئر گزارا۔آخری میچ ورلڈ ٹی 20 کپ کا نومبر 2021 میں کھیلا ہے۔انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ کو دسمبر 2018 اور ایک روزہ کرکٹ کو ورلڈ کپ 2019 میں شکست کے بعد خدا حافظ کہا تھا۔

دائیں ہاتھ کے 41 سالہ بیٹر نے 55 ٹیسٹ میچز کھیلے،2018 ایک روزہ میچز میں سبز کیپ پہنی اور119 ٹی 20 انٹر نیشنل میچز میں نمائندگی کی۔تینوں فارمیٹ میں 12780 اسکور بنائے ہیں۔انہیں 32 بار پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ ملا۔9 بار مین آف دی سیریز رہے،یہ والا ریکارڈ عمران خان،انضمام اور وقار کے برابر ہے۔

محمد حفیظ آف اسپن بائولر بھی رہے،آل رائونڈر کی پہچان پاتے رہے ہیں۔وہ لاہور قلندرز کے لئے پی ایس ایل کھیل رہے ہیں،انہوں نے ٹی 20 لیگز کھیلنے کا فیصلہ کیا ہوا ہے۔

حفیظ 17 اکتوبر 1980 کو پیدا ہوئےٹیسٹ کرکٹ میں 53،ایک روزہ فارمیٹ میں 139 اور ٹی 20 میں انہوں نے 61 وکٹیں لے رکھی ہیں۔پاکستان کے ایک اور کھلاڑی شعیب ملک کی ریٹائرمنٹ بھی جلد متوقع ہے،یہ طے ہے کہ وہ بھی اب ملک کی نمائندگی نہیں کر پائیں گے۔پاکستان کا اگلا ہدف سال کے آخر کا ورلڈ ٹی 20 کپ ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *