ہیڈنگلے،لیڈز۔کرک اگین رپورٹ۔ہیڈنگلے لیڈز سے پاکستان ٹیسٹ الیون کی تازہ ترین کرکٹ اپ ڈیٹ۔
ہیڈنگلے ٹیسٹ،خرم شہزاد پر نظریں، بابر اعظم کی شمولیت مشکوک اور چار پیسرز کھلانے کی تجویز۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں ہیں کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا معرکہ کل، 19 اگست سے ہیڈنگلے، لیڈز میں شروع ہونے جا رہا ہے۔ اس اہم ترین مقابلے سے ایک روز قبل پاکستانی کیمپ سے اہم خبریں سامنے آئی ہیں۔
خرم شہزاد ایکشن کے لیے تیار، عمر گل کی خصوصی نگرانی۔لیڈز کی روایتی طور پر تیز اور سازگار پچ کو دیکھتے ہوئے پاکستانی ٹیم مینجمنٹ نے نوجوان فاسٹ بولر خرم شہزاد کو پلیئنگ الیون میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آج ہونے والے آخری پریکٹس سیشن میں خرم شہزاد انتہائی پراعتماد دکھائی دیے اور انہوں نے بھرپور ردھم کے ساتھ بولنگ کی۔ اس موقع پر بولنگ کوچ عمر گل نے ان کے ساتھ کافی وقت گزارا اور پچ کی کنڈیشنز کے مطابق بولنگ کرنے کے لیے طویل مشاورت اور گائیڈنس بھی فراہم کی۔
تاریخ دہرانے کا چیلنج: 1987 کی یادیں ۔ہیڈنگلے، لیڈز کا یہ میدان پاکستان کے لیے تاریخی اہمیت کا حامل ہے۔ اس گراؤنڈ پر پاکستان نے اب تک صرف ایک ٹیسٹ میچ جیتا ہے، جو 1987 میں عظیم کپتان عمران خان کی قیادت میں حاصل ہوا تھا۔ یہ وہی تاریخی سیریز تھی جس میں پاکستان نے انگلینڈ کی سرزمیں پر پہلی بار کوئی ٹیسٹ سیریز اپنے نام کی تھی اور اس کی بنیاد اسی میدان پر رکھی گئی تھی۔ اب موجودہ ٹیم کے پاس تاریخ دہرانے کا ایک بڑا موقع ہے۔
بابر اعظم کی شمولیت پر سسپنس۔دوسری جانب، مایہ ناز بلے باز بابر اعظم کی پہلے ٹیسٹ میں شرکت کے حوالے سے اب تک متضاد اور مبہم اطلاعات سامنے آ رہی ہیں۔ تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ وہ کل میدان میں اتریں گے یا نہیں۔ ذرائع کے مطابق، ان کی میچ میں شمولیت کا حتمی فیصلہ آج شام تک متوقع ہے۔
دورہ انگلینڈ کا پہلا محاذ لیڈز اور پاکستان کی اکلوتی یاد،حال کا پچھتاوا
چار فاسٹ بولرز کے ساتھ میدان میں اترنے کا پلانلیڈز کی پچ پر موجود گھاس اور نمی کا فائدہ اٹھانے کے لیے پاکستان ٹیم الیون میں بڑی تبدیلی کی تجویز ہے۔ ٹیم مینجمنٹ الیون میں چار باقاعدہ فاسٹ بولرز کو شامل کرنے پر غور کر رہی ہے، جبکہ اسپن ڈیپارٹمنٹ کی ذمہ داری ممکنہ طور پر صرف ایک ہی اسپنر کے کندھوں پر ہوگی۔ اس حکمت عملی کا مقصد انگلش بیٹنگ لائن کو ان کی اپنی ہوم کنڈیشنز میں دباؤ میں لانا ہے۔
