| | | | | | |

کرکٹ ورلڈکپ،آج افغانستان چوتھے سابق ورلڈچیمپئن آسٹریلیاکو ہراپائے گا یا نہیں

 

ممبئی،کرک اگین رپورٹ

کرکٹ ورلڈکپ،آج افغانستان چوتھے سابق ورلڈچیمپئن آسٹریلیاکو ہراپائے گا یا نہیں۔آسٹریلیا بمقابلہ افغانستان،2015 کے ورلڈکپ میں ڈیوڈ وارنر کی سنچری،آسٹریلیا کے 417 رنز۔2019 ورلڈکپ میں 15 اوورز قبل ہدف پورا۔یہ تاریخ ہے ،کیا دن اور حالات بھی وہیں ہیں؟ایسا ہرگز نہیں ہے۔

اس بات کا کوئی امکان نہیں ہے کہ 2023 کے ورلڈکپ میں آسٹریلوی وانکھیڑے اسٹیڈیم کی طرف بڑھ کر  یہ فرض کریں کہ پھرایسے ہی دوبارہ جیت جائیں گے۔ آسٹریلیا کی پانچ جیت کے باوجود افغانستان ایک بہت بڑا خطرہ ہے۔ افغانستان نے  لگاتار تین  میچزجیتے ہیں اور پہلے ہی انگلینڈ، پاکستان، سری لنکا اور ہالینڈ کو شکست دے کر پہلی مرتبہ سیمی فائنل میں جگہ بنانے کی کوشش کی ہے اور وہ آسٹریلیا کی بڑی کمزوری کو بے نقاب کرنے کا ہنر رکھتے ہیں۔

میتھیوزبنگلہ دیش پر برس پڑے،انتہائی سخت اور کڑے الفاظ،بے ایمان قرار،حیرت ناک رد عمل

مجیب الرحمان، محمد نبی، راشد خان اور نور احمد کے اسپن  کے ساتھ آسٹریلیا کی بیٹنگ لائن اپ میں مشکلات کا کوئی خاتمہ نہیں ہے، جبکہ پورے ٹورنامنٹ میں ان کی بیٹنگ شاندار رہی ہے۔آسٹریلیا کے حق میں ایک چیز یہ ہے کہ ممبئی ہے اور یہ مقام  چنئی اور دہلی میں اسپن دوستانہ حالات سے بہت دور ہے جہاں افغانستان نے بالترتیب پاکستان اور انگلینڈ کو باہر کیا تھا۔ ممبئی اب تک ٹورنامنٹ میں پہلی اننگز میں سب سے زیادہ اسکور کرنے والا میدان رہا ہے اور یہ آسٹریلیا کی مضبوطی کے لیےکافی ہے۔

آسٹریلیا آج جیت کر اپنی سیمی فائنل ٹکٹ کنفرم کرنا چاہے گا۔ہارا تو اس کے لئے خطرات کم ہی ہونگے لیکن پھر افغانستان پاکستان کی پہنچ سے دور ہوسکتا۔نیوزی لینڈ کی پہنچ سے بھی،اس لئے کہ دونوں کے تاحال 8،8 پوائنٹس ہیں۔پھر افغانستان پہلے ہی دس پر ہوگا،اس کا میچ باقی ہوگا۔پاکستان اور نیوزی لینڈ میں سے ایک سے آگے ہی رہے گا۔

کرکٹ ورلڈکپ 2023،ہنگامہ ،جھگڑا،آخرکار بنگلہ دیش نے اپ سیٹ کردیا،سری لنکا کو شکست

اتوار کو ممبئی میں سچن ٹنڈولکر نے افغان بیٹرزکو ٹپس دی ہیں۔دیکھنا ہوگا کہ 3 سابق چیمپئنز کو ہرانے والا افغانستان سابق ہیوی ویٹ ورلڈچیمپئن آسٹریلیا کو بھی ہراپاتا ہے یا نہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *