| | | | | | |

آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ،اکتوبرکیلئے 3 پلیئرز نامزد

کرک اگین رپورٹ

آئی سی سی نے اکتوبر کیلئے پلیئر آف دی منتھ میں 3 کھلاڑیوں کا پول بنادیا ہے،اس میں سے ایک کھلاڑی کوگزشتہ ماہ کا بہترین پلیئر ماناجائے گا۔

آئی سی سی کے اعلان کے مطابق جنوبی افریقا کے کوئنٹن ڈی کاک  نے ورلڈکپ میں اکتوبر کے ماہ میں 431 رنزبنالئے ہیں۔

نیوزی لینڈ کے راچن رویندرا 406 اسکور کی وجہ سے مقابلہ پر ہیں۔

بھارتی پیسر جسپریت بمرا نے اکتوبر کے ماہ میں ورلڈکپ میں 14 وکٹیں لی ہیں۔وہ بھی اس کیلئے نامزد کئے گئے ہیں۔

ایونٹ کے آغاز میں ٹاپ پرفارمر محمد رضوان اگلے میچز میں ناکامی کے بعد اس میں جگہ نہ بناسکے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *