| | | | |

جوہانسبرگ کا قلعہ بھارت کے ہاتھ سے نکلنے لگا،پروٹیز فتح کے قریب

 

جوہانسبرگ۔کرک اگین رپورٹ

جوہانسبرگ کا قلعہ کس کا۔آج تک یہاں بھارت ٹیسٹ میچ نہیں ہارا۔جنوبی افریقا اسے ہرا نہیں سکا ۔یہ روایت ایک ایسے وقت میں آئی ہے کہ اگر برقرار رہے تو ایک اور روایت پاش پاش ہو جائے گی۔وہ ہے بھارت کی جنوبی افریقا میں کبھی ٹیسٹ سیریز نہ جیتنے کی روایت۔

اب بھارت اپنی روایت برقرار رکھتا ہے تو ایک اور تاریخ درج کرسکتا ہے جنوبی افریقا یہاں نئی مثال قائم کرتا ہے تو نئی روایت کے قیام کے ساتھ برسوں سے جاری سابقہ روایت برقرار رکھ لے گا ۔

جوہانسبرگ ٹیسٹ کے تیسرے روز کے خاتمہ پر پروٹیز نے 2 وکٹ پر 118 رنز بنالئے تھے اور اس کے 2 پلیئرز آئوٹ ہوئے تھے۔اب اسے جمعرات کو جیت کے لئے 122رنز درکار ہیں۔ 8 وکٹیں باقی ہیں ۔
جنوبی افریقہ نے 240 رنزکذ تعاقب اعتماد کے ساتھ کیا۔ایڈن مارکرم 31 اور پیٹر سن 28 بناکر ایسے گئے کہ پہلی وکٹ 47 اور دوسری 93 اسکور پر گری۔اس پر دبائو نہ آیا۔جب کھیل ختم ہوا تو ڈوسین 11 اور کپتان ایلجر 46 پر تھے۔شردول ٹھاکر اور ایشون نے ایک ایک وکٹ لی۔
اس سے قبل بھارتی ٹیم دوسری اننگ میں 266 پر آؤٹ ہوگئی۔رہانے اور پجارا نے ففٹیز بنائیں۔اس اننگ کی تفصیل کے لئے یہاں کلک کریں ۔

بھارت آئوٹ،جنوبی افریقا چھوٹے ہدف کے تعاقب میں بااعتماد

بھارت اگر میچ جیت جاتا ہے تو تاریخ میں پہلی بار اس کی پروٹیز دیس میں ٹیسٹ ٹرافی ہوگی۔جنوبی افریقا جیتا تو تیسرا و آخری میچ ایک فائنل جیسی اہمیت حاصل کرجائے گا ۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *