| | | | |

پہلے ٹیسٹ میں 7 کے بعد دوسرے میں 8 رنزکی برتری،کیویزکیلئے نتیجہ کیا ہوگا،بارش سے کھیل متاثر

ڈھاکا،کرک اگین رپورٹ

Photy by Getty Images

پہلے ٹیسٹ میں 7 کے بعد دوسرے میں 8 رنزکی برتری،کیویزکیلئے نتیجہ کیا ہوگا،بارش سے کھیل متاثر۔پہلے ٹیسٹ میں 7 رنز کی سبقت،دوسرےٹیسٹ میں 8 رنز کی،نتیجہ کیا اب بھی کیویز کے خلاف نکلے گا،جب نکلے گا،سو نکلے گا۔فی الحال حالت یہ ہے کہ پہلے روز 15 وکٹیں۔دوسرے روز بارش۔کوئی کھیل نہیں۔تیسرے روز پہلا سیشن،پھر بارش اور پھر 3 دن مکمل۔

 گلین فلپس نے نیوزی لینڈ کے لیے جارحیت کی قیادت کی،مہمان ٹیم بنگلہ دیش کی پہلی اننگز کے 172 کے مجموعی اسکور کے جواب میں  8 رنز کی  پتلی برتری کے بعد180 اسکور پر آئوٹ ہوگئی۔ تھی، یہ اس لئے اہم تھا کہ پہلے روز کیویز نے 55 رنز5 وکٹ پر استاپ کیا تھا۔کافی ٹرن اور باؤنس تھا۔ فلپس کے پاس اور بھی منصوبے تھے ،انہوں  نے دونوں سروں سے اسپن ک فائدہ اٹھایا ڈیرل مچل نے اپنے بلے کے باہر کو گھومنے والی گیندوں سے دور رکھنے کے لیے کافی کوشش کی لیکن جب اس نے بھی اسپن کرنے کا فیصلہ کیا تو وہ کیچ  ہوگئے۔

نیوزی لینڈ نے97 پر 7 وکٹ گنوانے کے بعد اچھا کم بیک کیا۔فلپس نے 72 بالز پر 87 رنزبنائے،بدقسمتی سے کیچ آئوٹ ہوگئے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے مہدی حسن اور تیج نے3،3 وکٹیں لیں۔جواب میں میزبان ٹیم کے 38 اسکور تک 2 وکٹ گرچکے تھے۔اب اس کی برتری 30 رنزکی ہے اور 8 وکٹیں باقی ہیں۔میچکے 2 دن اور ہیں،بارش کے امکانات رہیں گے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *