| | | |

انڈر19 ایشیا کپ،پاکستان کی پہلے میچ میں فتح،بھارت اور افغانستان کا میچ

دبئی،کرک اگین رپورٹ

انڈر19 ایشیا کپ،پاکستان کی پہلے میچ میں فتح،بھارت اور افغانستان کا میچ۔انڈر 19 ایشیا کپ 2023 کے پہلے میچ میں پاکستان نے نیپال کو 7 وکٹ سے ہرادیا ہے۔

دبئی میں کھیلے گئے میچ میں نیپالی ٹیم 16 بالز قبل 47.2 اوورز میں صرف152 رنزبناکر آئوٹ ہوگئی،پاکستان کی جانب سے محمد ذیشان نے 9.2 اوورز میں صرف 19 رنز دےکر 6 وکٹ کے ساتھ طوفانی بالز کیں۔پاکستان نے ہدف 27 ویں اوور میں 3 وکٹ پر پورا کرکے میچ 7 وکٹ سے جیت لیا ہے۔اذان اویس اور سعد بیگ نے ففٹیز بنائیں۔محمد ذیشان مین آف دی میچ قرار پائے۔

پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ کا آغاز نیپال انڈر 19 کے خلاف 7 وکٹوں کی جیت سے کیا۔ اس میچ کی خاص بات دائیں ہاتھ کے تیز بولر محمد ذیشان کی شاندار بولنگ تھی جنہوں نے صرف 19 رنز دے 6 وکٹیں حاصل کیں۔ یہ کسی بھی پاکستان کے بولر کی انڈر 19 ون ڈے بین الاقوامی مقابلوں میں دوسری بہترین کارکردگی ہے۔ یہ ریکارڈ شاہین شاہ آفریدی کا ہے جنہوں نے 2018 کے انڈر 19 ورلڈ کپ میں آئرلینڈ انڈر 19 کے خلاف 15 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

جمعہ کے روز آئی سی سی اکیڈمی گراؤنڈ دبئی میں ہونے والے میچ میں پاکستان انڈر 19 ٹیم کے کپتان سعد بیگ نے ٹاس جیت کر نیپال انڈر 19 کو پہلے بیٹنگ دی جو47.2 اوورز میں 152 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ اوتم ماگر نے 76 گیندوں پر51 رنز بنائے جس میں تین چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔دیپیش کندل نے 31 رنز بنائے۔محمد ذیشان نے 19 رنز دے کر6 وکٹیں حاصل کیں۔ عامرحسن نے15 رنز کے عوض 2 کھلاڑی آؤٹ کیے۔ جواب میں پاکستان انڈر19 نے 26.2 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ اسکور پورا کرلیا۔

اذان اویس نے 62گیندوں پر آٹھ چوکوں کی مدد سے56 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔ کپتان سعد بیگ نے 56گیندوں پر 50 رنز کی اننگز کھیلی جس میں پانچ چوکے شامل تھے۔ اذان اویس اور سعد بیگ نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 108رنز کا اضافہ کیا۔ نیپال کی طرف سے گلسن جھا نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان انڈر19 ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنا دوسرا میچ اتوار کے روز انڈیا انڈر 19 کے خلاف کھیلے گی جبکہ 12 دسمبر کو اس کا میچ افغانستان انڈر19 کے خلاف ہوگا۔

مختصر اسکور

نیپال انڈر 19 ٹیم 152 رنز ( 47.2 اوورز ) اوتم ماگر 51، محمد ذیشان 19 / 6 وکٹ

پاکستان انڈر 19 ٹیم 153 رنز 3کھلاڑی آؤٹ ( 26.2 اوورز ) اذان اویس 56 ناٹ آؤٹ، سعد بیگ 50، گلسن جھا 54 / 2وکٹ۔

ایک اور میچ میں افغانستان ٹیم 173 اسکور بناکر آئوٹ ہوگئی۔بھارتی انڈر19 ٹیم 27 ویں اوور میں 3 وکٹ پر 119 رنزبناچکی تھی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *