| | |

ٹیکسی ڈرائیو سے کرکٹر کے بعد نیا کردار،پھولوں کی ٹوکری بنانے والا کرکٹر

لندن،کرک اگین رپورٹ

ٹیکسی ڈرائیو سے کرکٹر کے بعد نیا کردار،پھولوں کی ٹوکری بنانے والا کرکٹر ۔حیدرآباد دکن میں انگلینڈ کو بھارت کے خلاف 62 رنز دے کر 7 وکٹ لینے،جتوانے والے اسپنر ٹام ہارٹلے 2 ماہ پہلے تک کہاں تھے،یہ سٹوری بھی پڑھنے والی ہوگی۔گزشتہ 2 ماہ میں آپ نے پڑھا ہوگا کہ ٹیکسی ڈارئیور سے مشہور کرکٹر بننے کا سفر عامر جمال کا تھا۔شمرون جوزف کا بھی یہی ماضی تھا۔اب سب کی توجہ ہارٹلے کی جانب ہوگئی ہے۔

اب لگتا ہے کہ ہ ٹام کا لٹکتی ٹوکریاں بنانے کا وقت ختم ہو گیا ہے۔نومبر میں، بل کے بیٹے ٹام نے خاندانی پھولوں اور پودوں کے کاروبار میں ایک ہفتہ  گزارا، ٹام عام طور پر پیداوار میں کام کرتا ہے اور اس نے لٹکتی  ٹوکریاں بنائی ہیں۔ٹام ہارٹلی نرسریوں کے لیے کام کرنے والے خاندان کی چھٹی نسل میں سے ہے، جو مرسی سائیڈ کے ایک گاؤں لیڈیٹ میں باغبانی کا کاروبار کرتی ہے۔ اس کی بنیاد 1890 میں رکھی گئی تھی۔پودوں کے ساتھ کام  اور کرکٹ میں مماثلت کو ٹام ہارٹلے ایسے دیکھتے ہیں کہ  جس کی آپ کو روزانہ کی بنیاد پر ضرورت ہے۔ تفصیل پر توجہ، اچھی عادات، پلانٹس کا ایک اچھا پیکٹ تیار کرنا تو ہر چیز کو صحیح وقت پر صحیح ترتیب میں ہونا چاہیے۔ اور یہ واقعی کسی بھی قسم کے کھیل کی تیاری سے مختلف نہیں ہے چاہے کرکٹ ہی کیوں نہ ہو۔

ٹام نے 13 سال کی عمر سے کرکٹ سمجھی۔پھر یونیورسٹی میں کھیلا اور پھر لنکا شائر تک پہنچا لیکن کریڈٹ پر صرف 40 ہی وکٹیں تھیں کہ ٹیسٹ بلاوایا آگیا اور آج وہ ہیرو ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *