| | |

عمیمہ سہیل نے وہ کردیا جو پہلے کبھی نہیں ہوا

 

 

سلہٹ ،کرک اگین رپورٹ

 

پاکستان کی عمیمہ سہیل بھی کمال کرگئیں۔ایشیا کپ ویمنز میچ میں سری لنکا کے خلاف ایک ساتھ 5 وکٹیں لے لیں ۔اس سے قبل انہوں نے جو 36 ٹی 20 میچز کھیل رکھے تھے۔ان میں ان کی صرف 7 وکٹیں تھیں۔19 رنز کے عوض 3 وکٹ بہترین کارکردگی تھی۔

آج سلہٹ میں 25 سالہ دائیں ہاتھ کی آف بریکر نے سری لنکا کی بیٹنگ لائن تباہ کردی۔4 اوورز میں 13 رنز کے عوض 5 وکٹیں لیں۔ایونٹ ہسٹری میں وہ اننگ میں 5 وکٹ لینے والی دوسری گیند باز بن گئیں۔

عمیمہ سہیل ہر اوور میں کچھ نہ کچھ کرتی گئیں۔
سری لنکا ٹیم پاکستان کے خلاف ایک موقع پر 8 وکٹ 78 رنز پر گنواچکی تھی۔کپتان چماری آتا پتو نے 41 کی اننگ کھیلی۔

سری لنکا ٹیم 7 بالز قبل  112 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔پاکستان کو 113 رنز کا ہدف ملا ہے جو مشکل ہوسکتا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *