| | | | | |

بابر اعظم نے رضوان کی خواہش کا جواب دے دیا،امام الحق کےمتعلق بھی وضاحت

 

 

کراچی،کرک اگین رپورٹ

بابر اعظم نے رضوان کی خواہش کا جواب دے دیا،امام الحق کےمتعلق بھی وضاحت۔پاکستانی کپتان بابر اعظم نے نیوزی لینڈ کےخلاف 5 ویں ون ڈے میچ میں شکست کے بعد کہا ہے کہ ہمارے خیال میں پلان یہ تھا کہ ہم وننگ نوٹ پر ختم کریں۔بیٹنگ میں ہم جلد وکٹ گرنے کے باعث مشکل میں آئے لیکن سلمان اور افتخارنے میچ بنایا۔آخر میں ہم نہیں جیت سکے۔شائقین ہم سے پیار کرتے ہیں،ہم بھی ان سے پیار کرتے ہیں۔ورلڈکپ سے قبل جتنے بھی میچز ملیں گے،اچھا ہوگا۔ہم بنچ سٹرینتھ چیک کررہے ہیں۔سارے تجربات کئے ہیں۔

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کافی کرکٹ بریکنگ نیوز دے دیں،تازہ ترین خبر تو یہ دی کہ مجھے ابھی تک ورلڈکپ کیلئے کپتان نہیں بنایا گیا۔ایک سوال کے جواب میں بابر اعظم نے کہا ہے کہ ہمارا کام ہے کھیلنا،ورلڈکپ کے میچز جہاں بھی ہوں گے ہم کھیلیں گے۔پی سی بی کی نئی منیجمنٹ آنے سے کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ٹیم ویسے ہی چل رہی ہے،مکی آرتھر کو علم ہے کہ یہاں کی کرکٹ اور کرکٹرز کیسے ہیں،انہوں نے پہلے بھی کام کیا ہوا ہے۔ایک سوال کے جواب میں بابر اعظم نے کہا ہے کہ ابھی تک میں نے موبائل دیکھا نہیں ہے کہ امام الحق  نے کیا ٹوئٹ کیا ہے اور کیا نہیں ۔دیکھتے ہیں کہ کیا ٹوئٹ کیا۔اس ٹیم میں کبھی ناراضگی نہیں ہوتی،کبھی ایسا ہوبھی جائے تو آپس میں ہم اسے حل کرلیتے ہیں۔ہم گزشتہ میچ میں نمبر ون ہوگئے تھے تو اسے بھی یاد رکھیں،اب ہارگئے تو دوبارہ کوشش کریں گے۔ورلڈکپ تک کپتانی کی کنفرمیشن مجھے ابھی نہیں ملی،یہ میڈیا کی خبریں ہیں۔

پاکستان اپنی بادشاہت 47 گھنٹوں بعد 47 رنز سے گنوابیٹھا،افتخارکی کوشش رائیگاں

ایک اور سوال کےجواب میں انہوں نے کہا ہے کہ افتخار نے اچھا پرفارم کیا،کبھی کبھار مجھے شرمندگی ہوتی ہے کہ میری وجہ سے اس کا نام چچا پڑا لیکن وہ بہت اچھا کھیلے۔باقی یہ بات اپنی جگہ درست ہے کہ اس کا کسی نے ساتھ نہ دیا۔

بابر اعظم نے ایک سوال کے جواب میں پاکستانی کپتان کہتے ہیں کہ ون ڈے میں ہم اچھی پرفارمنس کرتے ہیں،ہم نے سب کو چیک کیا۔اچھا مومینٹم ہے۔15 سے 20 لڑکے ہمارے مائنڈ میں ہیں،جب ورلڈکپ آئےگا تو سب کو علم ہوجائے گا کہ کون کون کھیل رہا ہے۔کوئی بھی ٹیم ہو،کوئی بھی میچ ہو،کبھی اس کو ہلکی ٹیم نہیں لیا جاتا۔

ایک سوال کے جواب میں بابر اعظم نے کہا ہے کہ رضوان نے کہا تھا کہ میری خواہش بتائی تھی،ہم اسے اسی نمبر پر کھلائیں گے،جہاں ٹیم کو ضرورت ہوگی،وہاں وہ کھیلے گا،اس کی مرضی نہیں چلتی،ویسے بھی رضوان نے خواہش ظاہر کی،باقی رضوان کی پرفارمنس سب کے سامنے ہے۔امام الحق کی ٹوئٹ کا اس میچ کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔محمد نواز کی انجری ہوئی تو 2 میچزباقی تھے،پھر شاداب کی بھی انجری ہوئی۔اس لئے مجھے نہیں لگا کہ عماد وسیم کو ایک یا 2 میچز کے لئے کھلائے جاتے،اس لئے نہیں کھلایا۔

ڈراپ امام الحق کا سخت رد عمل،کسی پر اعتماد نہ رہا

ایک اور سوال کے جواب میں بابر اعظم نے کہا ہے کہ مکی آرتھر کے انڈر پہلے بھی کھیلے ہیں۔ہمیں ان کی کافی سپورٹ ملی،اس ٹیم میں 8 سے 9 پلیئرز چیمپئنز ٹرافی والے ہیں،وہ سپورٹ کرتے ہیں۔ان سے ہماری کافی کیمیونیکیشن ہے۔مجھے ڈان بریڈ مین کے ساتھ ملایا جائے تو اعزاز ہوگا،۔س کے لئے کوشش کرتا رہتا ہوں۔ہردن سیکھنے کا ہے اور ہر روز نیا کرنے،اچھا کرنے ،پاکستان کو جتوانے کے لئے کھیلتا ہوں۔ریکارڈز مجھے میٹر نہیں کرتے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *