| | | | | |

ڈراپ امام الحق کا سخت رد عمل،کسی پر اعتماد نہ رہا

 

 

کراچی ،کرک اگین رپورٹ

ڈراپ امام الحق کا سخت رد عمل،کسی پر اعتماد نہ رہا۔

نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں مشکل وکٹ پر 90 رنز کی اننگ کھیل کر پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے بیٹر امام الحق کا چوتھے میچ سے ڈراپ کئے جانے کے 2 روز بعد سخت ردعمل بریکنگ نیوز کے طور پر سامنے آیا ہے۔

لیفٹ ہینڈڈ بیٹر کو جمعہ کے میچ میں اس وقت باہر کردیا گیا،جس کی ان سمیت کسی کو توقع نہ تھی اور ان 2 پلیئرز کو ڈالاگیا،جن کے متعلق امام الحق نے خود 36 گھنٹے قبل کہا تھا کہ کھیلنا مشکل ہے۔

نیشنل بنک اسٹیڈیم کراچی میں آج 5 ویں میچ سے 2 گھنٹے قبل انہوں نے سوشل میڈیا کی ویب ٹوئٹر پر تازہ ترین  لکھا ہے کہ

زندگی ایک غیر متوقع سفر کانام ہے۔کسی بھی شخص سے کسی بھی بات کی توقع نہیں قائم کی جاسکتی ۔بندے کو ثابت قدم رہنے والا ہونا چاہئے۔اللہ پاک سب دیکھ رہا ہے۔

یہ ٹوئٹ یہ واضح کرتا ہے کہ امام الحق آج کے میچ میں بھی شاید نہ کھیل سکیں۔یہ بھی کلیئر ہوا کہ ان کو اب کسی پر اعتماد نہیں ۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5واں ون ڈے اب سے تھوڑی دیر بعد شروع ہوگا۔بابر اعظم کیریئر کا 100 واں میچ کھیل رہے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *