| | | |

بنگلہ دیش،16 برسوں میں نیوزی لینڈ میں مسلسل 18 ویں ون ڈے شکست،سومیا سرکار ٹنڈولکر سے آگے

نیلسن،کرک اگین رپورٹ

بنگلہ دیش،16 برسوں میں نیوزی لینڈ میں مسلسل 18 ویں ون ڈے شکست،سومیا سرکار ٹنڈولکر سے آگے ۔سومیا سرکار نے دوسرے ون ڈے کے دوران سچن ٹنڈولکر کا 14 سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔لیفٹ ہینڈڈ بیٹر نے 22 چوکے اور 2 چھکے لگائے،151 بالز کھیلیں۔یہ برصغیر کے کسی بھی بیٹر کا نیوزی لینڈ میں بڑا ابفرادی اسکور بھی ہے،سابقہ اعزاز سچن ٹنڈولکر کے پاس 163 رنزکا تھا کا تھا جو 2009 میں بنایا تھا۔

بنگلہ دیش،16 برسوں میں نیوزی لینڈ میں مسلسل 18 ویں ون ڈے شکست،سیریز بھی کیویز کے نام ۔بنگلہ دیش کی مجموعی طور پر 45 ویں ایک روزہ میچ میں 33 ویں ناکامی ہے لیکن کھاتے میں 10  فتوحات ہیں۔9 جون 2017 کی چیمئنز ٹرافی میں کارڈف میں کھیلے گئے میچ میں اس نے آخری کامیابی 5 وکٹ سے اپنے نام کی تھی۔اس کے بعد کھیلے گئے 13 ون ڈے میچز میں 6 سالوں میں یہ اس کی  مسلسل ناکامی ہے۔

بنگلہ دیش نے نیوزی لینڈ میں 2007 میں پہلا ون ڈے میچ کھیلا تھا۔16 سال بعد اسے کیویز کو ان کے میدانوں میں ہرانے کا موقع نہیں ملا ہے۔18 ویں ون ڈے میں جاکر کیویز کے خلاف نیوزی لینڈ میں ٹائیگرز  کو 18 ویں ناکامی ہے۔

نیلسن میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں  نیوزی لینڈ نے  بنگلہ دیش  کو  7 وکٹوں سے ہرادیا ہے۔ مہمان  ٹیم نے پہلے کھیل کر 49.5 اوورز میں 291 رنز بنائے،تمام کھلاڑی آئوٹ ہوئے۔اوپنر سومیا سرکار نے 169 رنزکی بڑی اننگ کھیلی۔مشفیق الرحیم 45 کرسکے۔

جواب میں نیوزی لینڈ نے ول ینگ کے89 اور  ہنری نکولس کے95 رنزکی مدد سے ہدف صرف 3 وکٹ پر47 ویں اوور میں پورا کرلیا اور 3 میچزکی سیریز میں 0-2 کی ناقابل شکست برتری لے لی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *