دوسرے ٹیسٹ سے قبل پاکستانی پیسر زخمی،ہسپتال اور سکین،2 تبدیلیاں متوقع
میلبرن،کرک اگین رپورٹ
دوسرے ٹیسٹ سے قبل پاکستانی پیسر زخمی،ہسپتال اور سکین،2 تبدیلیاں متوقع۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو باکسنگ ڈے ٹیسٹ سے قبل ایک اور بڑی انجری کا سامنا ہے۔آسٹریلیا کے خلاف پرتھ میں ڈیبیو کرنے والے پیسر خرم شہزاد کو بھی ہسپتال بھیجا گیا ہے اور وہاں ان کا سکین ہوا ہے۔
فاسٹ باؤلر خرم شہزاد نے پہلے ٹیسٹ کے دوران اپنے بائیں جانب میں تکلیف کی شکایت کی۔ ان کی شکایت کے بعد ٹیسٹ میچ کے بعد خرم کو ایم آر آئی اسکین کے لیے بھیجا گیا۔ طبی پینل کے ایم آر آئی رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد، مزید تفصیلات وقت پر شیئر کی جائیں گی۔
ٹی 20 ورلڈکپ 2024 شیڈول،پہلا میچ حیران کن ممالک کا فکس،تاریخی لنک جڑگیا،ٹائمنگ ساتھ،بریکنگ نیوز
آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم میں 2 تبدیلیوں کا امکان ہے۔ایک اسپنر کھلایا جائے گا جب کہ فہیم اشرف کی جگہ میر حمزہ کو کیپ مل سکتی ہے۔ساجد خان کی انٹری بھی ہوگی۔
دوسرا ٹیسٹ 26 دسمبر سے میلبرن میں کھیلا جائے گا۔