| | | | |

کمپٹن نے رضوان کو سنچری بنانا سکھادیا،کیویز نے سیریز بچالی،بابر کی کپتانی طفلانہ بنادی

 

راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ

مارک کمپٹن نے رضوان کو سنچری مکمل کرنا،بلیک کیپس نے پاکستان کو جیتنا اور کیویز نے بابر اعظم کی کپتانی کا طفلانہ انداز،سب کچھ کردیا۔

پاکستان نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 انٹرنیشنل سیریز نہ جیت سکا۔کیویز نے ریکارڈ پاکستان میں ہدف پورا کرکے آخری میچ جیت لیا،5 میچزکی سیریزکا چوتھا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔راولپنڈی میں گرین کیپس  کو فیصلہ کن میچ میں بلیک  کیپس نے   6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

کیوی انگ کا آغاز تباہ کن تھا۔لیفٹ ہینڈ پاکستانی پیسر شاہین شاہ آفریدی نے کپتان ٹام لیتھم کو صفر اور ول ینگ کو 4 کے انفرادی اسکور پر پویلین بھیج دیا۔عماد وسیم نےکیڈ بوزکو 19 کے انفرادی اسکور پر کلین بولڈ کیا۔ڈیر ل مچل اور مارک کمپٹن نے مزاحمت کی۔

پاکستان کو چوتھی وکٹ بھی جلد مل گئی،جب عماد وسیم نے ڈیرل مچل کو 15 پر شکار کیا۔اس وقت کیویز 73 پر تھے۔یہاں سے مارک کمپٹن اور جیمز نیشام نے چارج سنبھال لیا ۔پاکستانی کپتان بابر اعظم کی سٹی گم کردی۔آخری 18 بالز پر 28 اسکور باقی تھے۔پھر 13 بالز پر 14 رنز رہ گئے۔

نیشام اور کمپٹن میں 5 ویں وکٹ پر 119 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم ہوئی ۔کمپٹن نے 18 اوورز تک سنچری مکمل کی۔54 بالز پر 11 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔
نیوزی لینڈ نے ہدف 4 بالز قبل 4 وکٹ پر پورا کرکے میچ6۔ وکٹوں سے جیت لیا۔یوں 5 میچز کی سیریز 2-2 سے برابر کے پاکستان کو جیتنے سے روک دیا۔

شاہین کو 2 وکٹ کے لئے 48 رنز کی مار پڑی۔عماد نے 21 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں ۔

عماد وسیم کی قربانی،رضوان پھر بھی سنچری مکمل نہ کرسکے،وجہ کیا

احسان اللہ اور حارث رئوف کے ساتھ شاداب کو مار پڑی۔آخری اوور میں 3 رنز باقی تھے۔جمی نیشام 45 اور کمپٹن 104 پر ناقابل شکست لوٹے۔

اس سے قبل پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے کھیل کر 5 وکٹ پر 193 اسکور کئے۔وکٹ کیپر بیٹرمحمد رضوان بدقسمتی سے سنچری مکمل نہ کرسکے اور62 بالز پر 98 اسکور کے ساتھ ناٹ آئوٹ آئے۔افتخاراحمد نے 36 اور عماد وسیم نے 31 رنزبنائے۔بابر اعظم19 کے مہمان بنے۔بلیئر ٹکنرنے3 آئوٹ کئے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *