| | | | | | |

ناکامیاں اپنی جگہ،بابر اعظم پہلی بار بڑی پوزیشن لے گئے

 

 

 

دبئی،کرک اگین رپورٹ

 

ناکامیاں اپنی جگہ،بابر اعظم کا آئی سی سی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں بڑا جمپ،ٹیسٹ کرکٹ کی کیریئر بیسٹ پوزیشن بنالی ہے۔اگلی منزل نمبر ون پوزیشن ہے جو نیوزی لینڈ سیریز میں ممکن ہے لیکن اس کے لئے پہلے سے پہلی پوزیشن پر موجود آسٹریلیا کے مارنوس لبوشین کا فلاپ ہونا بھی ضروری ہے جو جنوبی افریقا کے خلاف ایک وقت میں ایکشن میں دکھائی دیں گے ۔

پاکستان کے کپتان انگلینڈ سیریز میں کلین سوئپ کا شکار ہوئے لیکن ذاتی طور پر وہ 875 ریٹنگ کے ساتھ دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔سٹیون سمتھ 5 پوائنٹس نیچے 870 کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔لبوشین 936 ریٹنگ کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔ٹریوس ہیڈ 836 کے ساتھ چوتھے اور جوئے روٹ بھی 826 کے ساتھ 5ویں نمبر پر ہیں۔

بائولنگ میں پیٹ کمنز،جمی اینڈرسن اور کاگیسو رباداکی پہلی 3 پوزیشن ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *