| | | | | | | | |

ٹی 20 ورلڈکپ 2024 شیڈول،پہلا میچ حیران کن ممالک کا فکس،تاریخی لنک جڑگیا،ٹائمنگ ساتھ،بریکنگ نیوز

لندن،ٹکساس:کرک اگین رپورٹ

ٹی 20 ورلڈکپ 2024 شیڈول،پہلا میچ حیران کن ممالک کا فکس،تاریخی لنک جڑگیا،ٹائمنگ ساتھ،بریکنگ نیوز،کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ امریکہ میں 2024 ورلڈ ٹی 20 کا آغاز ہوگا ۔انگلینڈ کے میچز ویسٹ انڈیز میں ہونگے۔ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 14 جون سے 30 جون تک کیریبین اور امریکا میں کھیلا جائے گا۔توقع ہے کہ ٹورنامنٹ کا شیڈول اس ہفتے کے آخر میں آئی سی سی جاری کرے گا۔10ٹیمیں امریکہ میں جبکہ دیگر 10 کیریبین میں  کھیلیں گی۔

 اگلے سال ہونے والے ٹی 20  ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں امریکہ اور کینیڈا کے درمیان ٹکر ہوگی۔اس ہفتے کے آخر میں مکمل پروگرام ریلیز ہوگا۔آئی سی سی نے ایک اور کام کردیا ہے۔ٹی 20 ورلڈ کپ ہولڈرز انگلینڈ یا عالمی نمایاں ٹیم انڈیا بھارت کا انتخاب نہیں کیا۔سیدھا رخ امریکا کی  جایب کیا۔

 یہ فیصلہ کیوں ہوا۔حیرت انگیز فیصلہ دراصل  اس حقیقت کی طرف اشارہ ہے کہ بین الاقوامی کرکٹ کا پہلا میچ 1844 میں مین ہٹن میں امریکہ اور کینیڈا کے درمیان  کھیلا گیا تھا، میلبورن میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان پہلے ٹیسٹ سے 33 سال پہلے کی بات ہے، اسی تصادم نے ایشز کو جنم دیا۔ .اس سے پہلے کے مقابلے میں جو اس وقت  امریکا بمقابلہ برطانوی سلطنت کینیڈا کے صوبے کے نام سے  ہوا تھا۔مہمان ٹیم نے  دو اننگز کا تین روزہ میچ 23 رنز سے جیت لیا۔

یہ تاریخی لنک آئی سی سی نے جوڑدیا ہے،اسی لئے  آئی سی سی بھی اس ٹورنامنٹ کو امریکہ میں شروع کررہی ہے، ویسٹ انڈیزبھی میزبان ہے لیکن پہلا میچ امریکا میں ہوگا۔ 20  ٹیموں کے ایونٹ کااپنا پہلا میچ   ٹیکساس، فلوریڈا اور نیویارک کے اسٹیڈیا میں کھیلیں گی جبکہ دیگر 10 ویسٹ انڈیز میں ایکشن میں ہوں گی، جو سپر 8 راؤنڈ، سیمی فائنلز پر مشتمل بعد کے تمام مراحل کی میزبانی کرےگا۔ انگلینڈ کے تمام گروپ  میچز کیریبین کے  اینٹیگوا، سینٹ لوشیا اور بارباڈوس میں ہوں گے۔

ہندوستان کے تین میچ امریکہ میں ہوں گے جس میں پاکستان کے خلاف ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا کھیل ایک عارضی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جو مین ہٹن کے مرکز سے 25 میل دور لانگ آئی لینڈ میں ہے۔

 پاکستان  کے مقامی وقت کے مطابق میچز صبح 9:30 بجے شروع ہوں گے،یہ وقت بھارتی  براڈکاسٹ رائٹس پارٹنر سٹار اسپورٹس کی درخواست پر  رکھا گیا ہے تاکہ بھارت میں زیادہ سے زیادہ ممکنہ ٹی وی ناظرین حاصل کر سکیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *