| | |

پروٹیز کا کرارا جواب،بھارت چاروں شانے چت،ون ڈے سیریز برابر،فیصلہ آخری معرکہ میں ہوگا

کرک اگین رپورٹ

پروٹیز کا کرارا جواب،بھارت چاروں شانے چت،ون ڈے سیریز برابر،فیصلہ آخری معرکہ میں ہوگا۔کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ جنوبی افریقا کا کراراجوابی وار،بھارت چاروں شانے چت۔دوسرا ون ڈے میچ 8 وکٹ سے جیت کر سیریز 1-1 سے برابر کردی،اب فیصلہ تو فیصلہ کن معرکہ میں ہوگا۔

منگل کو کھیلے گئے میچ میں بھارتی ٹیم 47 ویں اوور میں صرف 211 رنزبناکر پویلین لوٹ گئی۔ کپتان کے ایل راہول نے 56 اور اوپنر سائی سدھرسن نے 62 کی اننگز کھیلیں،باقی سب غبارے ثابت ہوئے۔پروٹیز کے نندر برگر نے 3 آئوٹ کئے۔

ٹی 20 ورلڈکپ 2024 شیڈول،پہلا میچ حیران کن ممالک کا فکس،تاریخی لنک جڑگیا،ٹائمنگ ساتھ،بریکنگ نیوز

جواب میں جنوبی افریقا نے ہدف  44 ویں اوور میں صرف 2 وکٹ پر پورا کرلیا۔اوپنرز ٹونی ڈی زورزی اور ہینڈرکس نے 130 رنز کا سٹینڈ دیا۔ہینڈرک 52 کرگئے لیکن ڈی زورزی نے سنچری جڑی،وہ 119 پر ناقابل شکست  رہے۔ ڈیئر ڈوسین نے  36 رنزبنائے۔اس بار بھارتی پیسر چلے،نہ اسپنرز۔پہلے ون ڈے میں پروٹیز کو 116 پر فارغ کرنے والی ٹیم خود ہی فارغ ہوگئی ہے۔

سیریز کا فائنل میچ21 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *