| | | | | |

محمد شامی کی شیئرکردہ تصویر،وسیم اکرم نے ساراقصہ سنادیا،سوئنگ سلطان کا بڑا پن

کراچی،کرک اگین رپورٹ

محمد شامی کی شیئرکردہ تصویر،وسیم اکرم نے ساراقصہ سنادیا،سوئنگ سلطان کا بڑا پن۔محمد شامی نے پاکستانی لیجنڈری پیسر کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کی تھی،اس پر وسیم اکرم نے اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ یہ 2011 یا 2012 کی بات ہے۔آئی پی ایل کیلئے میں وہاں تھا۔یہ بنگال سے نہیں تھا لیکن کہیں اور سے ایک نوجوان مجھے ملا،اس کا تعلق مقامی سیاستدان فیملی سے تھا۔وہ مجھ سے سوال وجواب کرتا تھا۔فرسٹ کلاس کرکٹ کھیل رہا تھا۔میں نے اسے کچھ باتیں بتائیں۔

کرکٹ ورلڈکپ کی11 اہم خبریں،پچ ڈاکٹرائن پر آئی سی سی مسترد،وسیم اکرم کے ساتھ کون،بڑی ریٹائرمنٹ،بابر اعظم ایشو،آج کا ٹاس کس کا

میں دو روز کیلئے پاکستان آیا،وہ مجھے ایئرپورٹ ڈراپ کرنے آیا،اس نے مجھ سے باتیں کیں۔میں نے اسے کہا کہ ٹریننگ نہیں چھوڑنی،میں آکر پوچھوں گا۔میں پھر واپس آیا،اس نے اور بھی سیکھا۔میں نے دیکھا کہ اس میں سیکھنے کی بھوک ہے۔آج اگر وہ اسٹار بناہے تو اپنی سکلزکی وجہ سے بنا ہے۔میرا کیا ہاتھ۔یہ وسیم اکرم کا بڑا پن ہے۔

محمد شامی نے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف 7 وکٹیں لے کئی ریکارڈز بنادیئے تھے۔ساتھ میں پورے ورلڈکپ میں ان کی جاندرا پرفارمنس جاری ہے۔3 بار 5 یا اس سے زائد وکٹ لے چکے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *