| | | | | | | | | | | | |

کرکٹ ورلڈکپ کی11 اہم خبریں،پچ ڈاکٹرائن پر آئی سی سی مسترد،وسیم اکرم کے ساتھ کون،بڑی ریٹائرمنٹ،بابر اعظم ایشو،آج کا ٹاس کس کا

کرک اگین رپورٹ

کرکٹ ورلڈکپ کی11 اہم خبریں،پچ ڈاکٹرائن پر آئی سی سی مسترد،وسیم اکرم کے ساتھ کون،بڑی ریٹائرمنٹ،بابر اعظم ایشو،آج کا ٹاس کس کا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ رمیز راجہ نے کہا ہے کہ بابر اعظم کی عزت کے ساتھ کپتانی سے رخصتی ان کا حق تھی۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے 120 منٹ میں کپتان سے استعفیٰ لیا،نئے کپتان منتخب ہوگئے۔نیا سسٹم آگیا۔تیاری پہلے سے تھی۔پلان واضح تھا لیکن اب جو بھی ہے،اسے دیکھنا ہوگا۔

سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کہتے ہیں کہ ورلڈکپ میں مچل سٹارک اورمارکوجانسن پاکستانی پیسر شاہین آفریدی سے کہیں بہتر ثابت ہوئے ہیں۔لیفٹ ہینڈ پیسرشاہین ناکام گئے ہیں۔

جنوبی افریقا کے اے بی ڈی ویلئرز نے کہا ہے کہ اس بار جنوبی افریقا کا سفرسیمی فائنل میں تمام نہیں ہوگا۔امید ہے کہ وہ آج آسٹریلیا کے خلاف فتحیاب ہوگا اور فائنل کھیلےگا،جیتے گا۔

بھارت میں پچ سائسن اور ٹاس اسٹائل کو دیکھ کر نتیجہ نکالا جاسکتا ہے کہ آج ورلڈکپ سیمی فائنل کا ٹاس جنوبی افریقا جیتے گا اور آسٹریلیا کیلئے ہدف سیٹ کرکے اس کی رسائی مشکل بنائے گا لیکن کولکتہ کی بارش کی پیش گوئی کچھ الٹ پلٹ بھی کرسکتی ہے۔

آئی سی سی ورلڈکپ میں محمد شامی کے 17 میچزمیں 50 وکٹیں مکمل کرنے سے قبل19 میچز میں یہ کارنامہ سرانجام دے کر تیز ترین ورلڈکپ وکٹ کی ففٹی کرنے والے آسٹریلیا کے مچل سٹارک نے ریٹائرمنٹ پلان دے دیا ہے۔33 سالہ لیفٹ ہینڈ پیسر کہتے ہیں کہ ابھی میں نے کوئی پلان تو نہیں کیا لیکن مجھے نہیں لگتا کہ میں 2027 کے اگلے ورلڈکپ کا حصہ ہوں گا۔

بابر اعظم کا استعفیٰ نہیں برطرفی،کارکردگی نہیں،12 ماہ کی سازش،شاہد آفریدی کیوں پیش پیش

بھارت کی آئی سی سی ورلڈکپ سیمی فائنل میں پچ تبدیلی کی نیوز بریک کرنے والے ڈیلی میل نے آئی سی سی کے موقف کو رد کردیا ہے اور کہا ہے کہ جہاں تک میں جانتا ہوں ہمیشہ سے ضابطے میں رہا ہے کہ ورلڈ کپ کے سیمی فائنلز اور فائنلز کو تازہ پچوں پر کھیلا جانا چاہیے، حالانکہ میں جانتا ہوں کہ اس بار فائنل کے لیے ایک معاہدہ ہوا تھا تو ہم اس بحث کو یہیں ختم کر سکتے ہیں۔ یہ ورلڈ کپ ہندوستان کا نہیں ہے۔ وہ میزبان نہیں ہیں۔ یہ صرف ان کے ملک میں اسٹیج کیا جا رہا ہے۔ یہ آئی سی سی کا مقابلہ ہے اور اس کا کسی اور سے کوئی تعلق نہیں۔ان کے پاس پچز کے ڈائریکٹر اینڈی اٹکنسن ہیں، اور یہ ان پر منحصر ہے کہ ان شو پیس میچوں کے لیے کون سی  پچز استعمال کی جاتی ہیں  آئی سی سی ناقابل یقین حد تک کمزور تھی کہ بھارت کو یہ فیصلہ کرنے کی اجازت دے کہ وہ بدھ کے سیمی فائنل کے لیے کون سی پچ چاہتے ہیں اور حیران کن طور پر یہ ایک ایسا استعمال تھا جو نیوزی لینڈ کے مقابلے میں زیادہ موزوں تھا۔آئی سی سی کو بھارت کے سامنے کھڑے ہو کر کہنا چاہیے تھا۔یہ نئی پچ ہے جس پر ہم کھیل رہے ہیں اور اگر آپ کو یہ پسند نہیں ہے تو آپ  جائیں اور نہ کھیلیں۔تماشے کی خاطر اور محدود اوورز کے اہم ترین ٹورنامنٹ کی ساکھ کی خاطر ایک طویل مقابلے کے بعد ایک سیمی فائنل ایک نئی پچ کا مستحق ہے۔ اس کے بجائے صرف شرمندگی ہے۔اب بڑا سوال یہ ہے کہ کیا احمد آباد میں فائنل کے لیے بھی ایسا ہی ہوگا۔ کرکٹ کی دنیا کی آنکھیں دیکھ رہی ہیں۔ آئی سی سی، کھیل اور ورلڈ کپ کی سالمیت سے صحیح کام کریں۔

آئی سی سی ورلڈکپ 2023،دوسرا سیمی فائنل،جنوبی افریقا آسٹریلیا سے خوفزہ ہوگا یا نہیں

سابق بھارتی کھلاڑی سنیل گاواسکر نے پچ ٹیمپرنگ پر شٹ اپ کہہ کر جواب دیا ہے۔ان کے نزدیک یہ فضول بحث ہے۔

ادھر پاکستان میں ورلڈکپ شاکس جاری ہیں۔دورہ آسٹریلیا کیلئےکپتان تبدیل کئے جاچکے ہیں۔اب ٹیسٹ اسکواڈز میں بڑی تبدیلیاں ہونے والی ہیں۔

کرکٹ فینز کے ذہنوں میں بدستور سوالات ہیں کہ بھارتی منصوبہ پچ ڈاکٹرائن کے بعد اس کا سیمی فائنل میں ٹاس جیتنا بھی محض اتفاق تھا۔ایسا کیسےممکن ہے،پھر ٹاس کا سکہ کیسےا چھاگیا،کس نے دیکھا کہ کون جیتا ہے۔

آئی سی سی ورلڈکپ 2023 میں تباہی مچانے والے محمد شامی نے ایک نایاب تصویر شیئر کی ہے۔محمد شامی کو کولکتہ نائٹ رائیڈرز میں پالش کرنے والے لیجنڈ وسیم اکرمتھے۔شامی نے کہا ہے کہ میں وسیم بھائی کے ساتھ گزارے ہوئے وقت کو پسند کرتا ہوں۔ جب میں بین الاقوامی کرکٹ میں اپنے سفر کا آغاز کر رہا تھا تو کے کے آر میں ان کی موجودگی اور مشورے کمال تھے۔

پچ ٹیمپرنگ ،آئی سی سی کا آفیشل رد عمل آگیا،محظوظ ہوں

مانچسٹر یونائیٹیڈ نے گزشتہ روز آئی سی سی ورلڈکپ2023 سیمی فائنل دیکھنے والے فٹبالر ڈیوڈ بیہکم کی تصویر شیئر کی ہے،جس میں دونوں لیجنڈری پلیئرز بات کررہے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *