| | | |

انڈر 19 ورلڈکپ میں تشدد کے خدشات،اسرائیلی حمایت پرجنوبی افریقا کپتان معطل

جوہانسبرگ،کرک اگین رپورٹ

انڈر 19 ورلڈکپ میں تشدد کے خدشات،اسرائیلی حمایت پرجنوبی افریقا کپتان معطل۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ڈیوڈ ٹیگر کو ورلڈ کپ سے ایک ہفتہ قبل جنوبی افریقہ انڈر 19 کی کپتانی سے ہٹا دیا گیا ہے،وجہ اس کی یہ ہے کہ فلسطین تنازعہ میں اسرائیلی فوجیوں کی حمایت کی ہے۔کرکٹ جنوبی افریقہ 19 جنوری سے شروع ہونے والے ٹورنامنٹ میں مظاہروں کے لیے تیار ہے، اور کہا کہ اس بات کا خطرہ ہے کہ ان کے نتیجے میںمظاہرین کے حریف گروپوں کے درمیان تنازعہ یا تشدد بھی ہو سکتا ہے۔جنوبی افریقا نے عالمی عدالت انصاف میں فلسطین میں اسرائیلی قتل عام پر مقدمہ بھی دائر کر رکھا ہے جس پر ابتدائی سماعت کو ملکی وزیراعظم نے قابل فخر قرار دیا ہے۔

ٹیگر کو کپتان کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کرکٹ جنوبی افریقا  نے کیا اور کہا ہے کہ تمام کھلاڑیوں، ٹیم اور خود ڈیوڈ کے بہترین مفاد میں فیصلہ  لیا گیا وہ ایک کھلاڑی کے طور پر اسکواڈ کے ساتھ برقرار رہیں گے اور ایک نئے کپتان کا نام مقررہ وقت پر کیاجائے گا۔

جنوبی افریقہ کی مہم اگلے جمعہ کو پوچیفسٹروم میں شروع ہوگی، جہاں وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گی، اس کے بعد انگلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کے خلاف میچز ہوں گے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *