| | | | | | | | |

بابر اعظم کی فراغت پر وسیم اکرم،شعیب اختر،مصباح الحق،عامر سہیل،شعیب ملک اور معین خان کا رد عمل

لاہور،کرک اگین رپورٹ

بابر اعظم کی فراغت پر وسیم اکرم،شعیب اختر،مصباح الحق،عامر سہیل،شعیب ملک اور معین خان کا رد عمل۔سابق کپتان و سابق چیف سلیکٹر عامرسہیل نے کہا ہے کہ بابر اعظم اکیلے ذمہ دار نہیں ہیں۔چیئرمین پی سی بی بھی اس کے ذمہ دار ہیں۔ذکا شرف نے سلیکشن کمیٹی،کپتان اور کوچز برطرف کئے تو وہ خود بھی مستعفی ہوں،اس کے ساتھ پی سی بی جمع کی گئی فوج ظفر موج کو بھی باہر نکالا جائے۔بابر اعظم کے خلاف گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے سازش ہورہی تھی،مبارک ہو۔اس میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

بابر اعظم کا استعفیٰ نہیں برطرفی،کارکردگی نہیں،12 ماہ کی سازش،شاہد آفریدی کیوں پیش پیش

سابق فاسٹ بائولر شعیب اختر کہتے ہیں کہ بابر اعظم اچھا کپتان نہیں تھا لیکن یہ فیصلہ ٹھیک نہیں،انہیں ٹیسٹ کپتان برقرار رکھنا چاہئے تھا۔آسٹریلیا کادورہ مشکل ہے۔پی سی بی انہیں قائل کرتا کہ وہ ٹیسٹ کی قیادت جاری رکھیں لیکن افسوس غلط کام ہوگیا ہے۔

سابق کپتان معین خان نے کہا ہے کہ مکی آرتھر کو نیشنل اکیڈمی میں بھیجنا اچھا ہے لیکن دیکھنا یہ ہے کہ وہ یہاں رکیں گے بھی کہ نہیں۔کپتان بابر اعظم کی تبدیلی اللہ کرے درست ہو۔سابق کپتان وسیم اکرم کہتے ہیں کہ بابر اعظم کو ٹی20 کا کپتان بنانا وہ فطرت کے مطابق ہے،اس لئے کہ وہ ٹی 20 میں اچھا کام کریں گے۔شعیب ملک نے کہا ہے کہ انہیں ٹیسٹ کپتانی کی پیشکش کی گئی تھی لیکن انہوں نے انکار کیا۔وسیم اکرم نے کہا ہے کہ بابر اعظم نے اچھا کام کیا،اس کی تعریف بھی بنتی ہے ،اس سے غلطیاں ہوئی ہیں لیکن ہمیں دیکھنا ہے کہ ہرانسان غلطی کرتا ہے۔جان کرکوئی نہیں کرتا۔شعیب ملک نے کہا ہے کہ بہت اچھے وقت پر ہوا،اب وہ اپنی بیٹنگ پر توجہ کریں۔پاکستان کیلئے اچھا پرفارم کرے۔شعیب ملک نے کہا ہے کہ سب پلیئرز کی جانب پی سی بی یہ پیغام بھیجے کہ یہ آپ کے کپتان ہیں،ان کی بات ماننی ہوگی۔

چیئرمین کرکٹ کمیٹی مصباح الحق نے کہا ہے کہ  مجھے کچھ نہیں علم ہے کہ ایسا کیوں ہوا۔وسیم اکرم کہتے ہیں کہ اچھا ہوا،شان مسعود 2 سال کیلئے ٹیسٹ کپتان بنائے گئے ہیں۔اس سے اچھا سیٹ اپ بنے گا۔رمیز راجہ کہتے ہیں کہ ساشی کامیاب ہوگئے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *