| | | | | | | |

پچ ٹیمپرنگ ،آئی سی سی کا آفیشل رد عمل آگیا،محظوظ ہوں

 

 

ممبئی ،دبئی،کرک اگین رپورٹ

پچ ٹیمپرنگ پر آئی سی سی کا ردعمل آگیا،محظوظ ہوں۔

آئی سی سی کے مطابق اہم تنازعہ اس وقت کھڑا ہوا جب ایک برطانوی خبر رساں ادارے نے ایک رپورٹ شائع کی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ  نے 15 نومبر کو ممبئی میں ہونے والے  ورلڈ کپ 2023 کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت بمقابلہ نیوزی لینڈ کے لیے پہلے سےاستعمال شدہ پچ کے استعمال کی اجازت دے کر شفافیت کو متاثر کیا۔

پچ ٹیمپرنگ کے بعد ٹاس ٹیمپرنگ،جیتنے کیلئے روہت شرمانے سکہ اچھا مارا،کیوی کپتان نہ دیکھ سکے

ڈیلی میل یوکے نے الزام لگایا کہ بی سی سی آئی نے بھارت کی حمایت کے ارادے سے آئی سی سی کی اجازت کے بغیر اپنی ٹیم کے سیمی فائنل کے لیے کھیل کی سطح کو تبدیل کیا۔آئی سی سی کے ترجمان نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اس الزام کی تردید کی ہے۔

یہ ہیں بھارتی کامیابیاں ،سیمی فائنل پچ تبدیل،فائنل میں بھی پلان،پاکستان کیخلاف پچ بھی بدلی گئی،آئی سی سی نے پکڑلیا،ناخوش

کہا گیا ہے کہ تبدیلیاں اس طوالت کے ایک ایونٹ کے اختتام پر عام ہیں، اور پہلے ہی ایک دو بار ہو چکی ہیں۔ یہ تبدیلی ہمارے میزبان کے ساتھ مل کر وینیو کیوریٹر کی سفارش پر کی گئی تھی۔ آئی سی سی کے آزاد پچ کنسلٹنٹ کو تبدیلی سے آگاہ کیا گیا تھا اور ان کے پاس یہ یقین کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے کہ پچ اچھی نہیں کھیلے گی۔

گویا آئی سی سی نے پچ تبدیلی ،استعمال شدہ پچ کا پھر سے استعمال اور اپنے پچ چیف کے خدشات کی تصدیق کردی ۔مگر چونکہ سامنے بھارت ہے تو اسے روٹین ورک کہہ دیا۔

پھر بھارت کا ٹاس جیتنا بھی روٹین ورک ہوا نا

ورلڈکپ ہے یا بی سی سی آئی ایونٹ،بھارت کی رات گئے تک سیمی فائنل پچ میں ٹیمپرنگ

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *