| | | | | |

ورلڈکپ ہے یا بی سی سی آئی ایونٹ،بھارت کی رات گئے تک سیمی فائنل پچ میں ٹیمپرنگ

 

 

ممبئی،کرک اگین رپورٹ

 

کرک اگین نے گزشتہ رات یہ سٹوری شائع کی تھی لیکن آسٹریلیا اور انگلینڈ میڈیا نے علی الصبح جو کچھ شائع کیا،وہ ہوش اڑانے کے لئے کافی تھا۔پاک بھارت میچ کی پچ تبدیل ہوئی۔فائنل کا پلان سیٹ ہے۔اس کی تفصیلات الگ سٹوری میں دی گئی ہیں۔جس کا لنک آخر میں موجود ہے۔

رپورٹ اور ملاقات سے قبل بابر اعظم برطرف،2 نئے کپتان مقرر

ورلڈکپ ہے یا بی سی سی آئی ایونٹ،بھارت کی رات گئے تک سیمی فائنل پچ میں ٹیمپرنگ۔کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کا پہلا سیمی فائنل آج ممبئی میں بھارت اور نیوزی لینڈ کھیلنے والے ہیں۔بھارت بے شک میزبان ہے لیکن قوانین کے مطابق آئی سی سی گلوبل ایونٹ ہے،جس کی نگرانی خود آئی سی سی کرتی ہے۔اس میں پچز سمیت کئی امور ہوتے ہیں۔اہم انکشاف یہ ہوا ہے کہ بھارتی کرکٹرز،کوچنگ سٹاف نے پہلے بی سی سی آئی منیجمنٹ کے ذریعہ اپنی مرضی کی پچ کا کہا،اس کے بعد سیمی فائنل سے قبل دن کے اختتام اور رات کے شروع میں براہ راست پچ کیوریٹزز سےبات کرکے اپنی مرضی کیپچ کروائی ہے۔اس کا انکشاف بھارت کے ایک میڈیا گروپ نے بھی کیا ہے۔

آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کا پہلا سیمی فائنل آن پہنچا،کیویزفائنل کی ہیٹ ٹرک کریں گے،ٹاس سمیت سب پر نگاہ رکھ لیں

انڈین ایکسپریس  کے مطابق تھنک ٹینک نے وانکھیڈے کیوریٹر کو بنگلورو میں نیدرلینڈ کے خلاف کھیل کے بعد اپنی ترجیحات کے بارے میں مطلع کیا تھاانٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اپنے ماہرین کو ہر میچ کے لیے مختلف مقامات پر بھیجا۔ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن (ایم سی اے) کے ایک عہدیدار نے تصدیق کی کہ ہوم ٹیم کے ممبئی پہنچنے سے پہلے سست ٹریک تیار کرنے کے لیے پیغام  آگیا گیا تھا کہ ایسا نہیں ہوگا۔ ٹرنر  پچ کے ساتھ ٹیم نے سست پچ مانگی تھی۔ یہ بنیادی وجہ تھی کہ ہم نے گھاس کو منڈوایا۔ ایک ذریعہ نے کہا کہ  بھارت نے پچھلے کچھ سالوں میں گھریلو سطح پر سست ٹریک پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ اور کپتان روہت شرما نے منگل کو پچ کو اچھی طرح دیکھا۔ دن کے آخر میں، ٹیم انتظامیہ نے گراؤنڈ اسٹاف سے بات کی اور  اینٹی ڈیو کیمیکل کا اسپرے پر بھی طویل بات کی گئی اور پچ کی تبدیلی کا کہا گیا ہے۔

یوزی لینڈ کے خلاف ہندوستان کے ورلڈ کپ سیمی فائنل کے لیے ایک سست پچ متوقع ہے، ٹیم مینجمنٹ نے بی سی سی آئی کیوریٹرزں سے وانکھیڑے اسٹیڈیم  کے پچ کی گھاس کو منڈوانے کا کہا تھا۔

یہ شکایات ورلڈکپ کے آغاز سے تھیں کہ بھارت اپنی مرضی کی پچز میچزکے حساب سے ترتیب دے رہا ہے۔یہاں ان کے اپنے میڈیا نے یہ کہانی کھول دی ہے۔یہ آئی سی سی کیلئے بھی باعث شرم ہے اور گلوبل ایونٹ کے بھی وقار اور اس کے نیوٹرل ہونے پر سوال ہے۔

اس سٹوری کا اگلا فالواپ نہایت سنسنی خیز ہے،بعد میں پاک بھارت میچ پچ تبدیلی سمیت آئی سی سی ناراضگی اور ای میل  سمیت اہم انکشافات ہوئے ہیں،اس کےلئے اس لنک پر کلک کریں

یہ ہیں بھارتی کامیابیاں ،سیمی فائنل پچ تبدیل،فائنل میں بھی پلان،پاکستان کیخلاف پچ بھی بدلی گئی،آئی سی سی نے پکڑلیا،ناخوش

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *