| | | | | |

لاہور ٹیسٹ کے پہلے روزپر آسٹریلین میڈیا کی سلگتی ہیڈلائنز،وارنر بھی بول اٹھے

لاہور،کرک اگین رپورٹ

لاہور ٹیسٹ کے پہلے روزپر آسٹریلین میڈیا کی سلگتی ہیڈلائنز،وارنر بھی بول اٹھے۔آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عثمان خواجہ لاہور میں اپنے آپ کو اچھا محسوس نہیں کررہے،آسان لفظوں میں وہ خوش اور مطمئن نہیں ہیں۔دوسرے الفاظ میں وہ نہایت افسردہ اور بے چین ہیں۔اس کی وجہ پاکستان کی میزبانی یا سکیورٹی نہیں ہے،بلکہ ان کا خود پر غصہ ہے اور خود پر افسوس ہے۔پاکستان کے خلاف لاہور ٹیسٹ کے پہلے روز وہ شاندار بیٹنگ کرکے 91 پر آئوٹ ہوئے۔ایسا چونکہ سیریز میں دوسری بار ہوا ہے کہ وہ سنچری سے محروم ہوئے۔

نسیم شاہ کی ڈرامائی سلیکشن کا راز آئوٹ،پچ اور نتیجہ پر بڑا انکشاف ساتھ

عثمان خواجہ کہتے ہیں کہ میں ایسے آئوٹ ہونے پر اپنے آپ کو اچھا محسوس نہیں کررہا ہوں۔اس لئے کہ اس طرح سیٹ ہوکر جانا،آئوٹ ہونا میرے لئے تکلیف کاباعث بنا ہے۔

ادھر آسٹریلین میڈیا نے لاہور ٹیسٹ کے پہلے روز کے کھیل پر آزادانہ خبریں چلائی ہیں۔اپنی ٹیم کو لتاڑا ہے۔پاکستان کو پہلے روز کے کھیل پر  سبقت ہے۔پاکستان نے کھیل پر گرفت کرلی۔پاکستان نے پہلے ہی روز میچ بنالیا ہے۔آسٹریلیا کے ہاتھوں سے میچ پھسل رہا ہے۔پاکستانی ٹیم نے آسٹریلیا کو ہلادیا ہے۔

آسٹریلین میڈیا نے جہاں اپنے پلیئرز کو ہدف تنقید بنایا ہے،وہاں پاکستان کے ینگ پیس اٹیک کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔میڈیا لکھتا ہے کہ  سٹیون سمتھ اپنی فارم کی بحالی میں کوشاں ہیں،اپنی اننگ کو تھری فیگر میں لے جانے کے لئے بہت زیادہ کوشش کرتے رہے،اس میں ناکام ہوئے۔8 پر 2 وکٹیں گرنے کے بعد انہوں نے اچھی بیٹنگ کی لیکن آخر وہ آئوٹ ہوگئے۔اسی طرح آئی سی سی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ کے نمبر ون پلیئر مارنوس لبوشین پاکستان کے دورے میں بری طرح ایکسپوز ہوگئے ہیں۔ان کی صلاحیتوں کا پول کھل گیا ہے،ایشیائی ،خاص کر پاکستان کی آسان پچز پر وہ نہیں چل رہے ہیں۔

رضوان کی لبوشین اور سمتھ کی نقلیں،کوچنگ ساتھ،لنچ تک کی اپ ڈیٹ

پاکستان نے محض 232 تک آسٹریلیا کے 5 ٹاپ آرڈر اڑادیئے ہیں،اب ٹیل اینڈرز کی آمد قریب ہے۔پاکستان نے مزید گرپ کی تو آسٹریلیا 300سے پہلے باہر ہوگیا،ایسا ہوا تو اسے اپنی بائولنگ میں جان پیدا کرنی ہوگی۔

ادھر شاہین شاہ آفریدی کا شکار بننے والے آسٹریلیا کے اوپنر ڈیوڈ وارنر کہتے ہیں کہ شاہین شاہ ایک ورلڈ کلاس بائولر ہیں،انہیں مکمل عزت دینی ہوگی،ماننا ہوگا کہ وہ بے پناہ صلاحیتوں کے حامل ہیں،انہوں نے لاہور کی آسان پچ پر جس طرح مجھے اور لبوشین کو آئوٹ کیا،یہ عام بائولر نہیں کرسکتا تھا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *