| | |

ویرات کوہلی کے ہاں دوسرے بچہ کی پیدائش

کرک اگین رپورٹ

ویرات کوہلی کے ہاں بیٹے کی پیدائش،اہلیہ انوشکا شرما اور بیٹا خیریت سے ہیں۔اس بات کا اعلان ویرات کوہلی نے سوشل میڈیا پر ایک تحریر کے ساتھ کیا ہے اور فینز کا شکریہ ادا کیا ہے۔بیٹے کا نام اکائے کوہلی رکھا گیا ہے۔انوشکا شرما نے 15 فروری کو بیٹے کو جنم دیا۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ویرات کوہلی انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے مکمل باہر ہوگئے تھے۔ابتدائی طورپر پہلے 2 ٹیسٹ میچز کیلئے سائیڈ لائن ہوئے اور پھر تیسرے میچ کے آغاز سے قبل بھی وہ باقی ماندہ ٹیسٹ میچزسے آئوٹ ہوئے۔

جنوبی افریقا کے سابق کرکٹر اے بی ڈی ویلیئرز ان کی غیر حاضری کا سبب پہلے ہی بتاچکے تھے کہ ان کے ہاں بچہ کی پیدائش متوقع ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *