| | |

شکیب الحسن نےون ڈے میچ میں بھارتی ٹیم پرقیامت گرادی،

 

میر پور،کرک اگین رپورٹ

 

بھارتی کرکٹ ٹیم ون ڈے کرکٹ میں کافی کم اسکور پر ڈھیر ہوگئی ہے۔یوں 50 اوورز فارمیٹ کی شکست کا خطرہ،سامنے بگ تھری میں سے کوئی نہیں بلکہ بے بی تھری میں سے ایک ٹیم بنگلہ دیش کی ہے۔

روہت شرما چلے اور نہ ویرات کوہلی۔کے ایل راہول نے 73 کی اننگ کھیلی ہے۔کپتان روہت شرما 27 اور ویرات کوہلی 9 ہی اسکور کرسکے ۔آخری 6 وکٹیں 34 رنز کے اندر گر گئیں۔

بھارتی ٹیم 41 اوورز 2 بالز کھیل کر 186 اسکور پر ڈھیر ہوگئی۔یہ سب قیامت اسپنر شکیب الحسن نے ڈھادی،انہوں نے 36 رنز دے کر 5 اور عبادت حسین نے 47 رنز کے عوض 4وکٹیں لیں۔

بنگلہ دیش کے دورے میں 3 میچز کی سیریز کے اس پہلے میچ کا ٹاس بنگلہ دیش نے جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *