| | | | |

رضوان کی لبوشین اور سمتھ کی نقلیں،کوچنگ ساتھ،لنچ تک کی اپ ڈیٹ

لاہور،کرک اگین رپورٹ

رضوان کی لبوشین اور سمتھ کی نقلیں،کوچنگ ساتھ،لنچ تک کی اپ ڈیٹ۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان محمد رضوان کی آسٹریلین کھلاڑیوں کے ساتھ بیٹ پکڑنے اور کھیلنے کے اسٹائل پر اچھی خاصی گپ شپ اور مزاح۔پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو کے مطابق محمد رضوان بیٹ پکڑے لبوشین کے ساتھ کھڑے ہیں،ان کی نقل اتارتے ہیں۔ساتھ میں ان سے کچھ پوچھتے بھی ہیں۔ایسے میں لبوشین بھی بیٹ پکڑ کر کچھ کہتے ہیں۔

لاہور ٹیسٹ میں پاکستان کا حیران کن سرپرائز،کرک اگین خبر درست،2 وکٹیں بھی اڑادیں

رضوان بال لیفٹ کرتے ہوئے لبوشین کی نقل اتارتے ہیں،بعیض اوقات بال کھیلنے کی تیاری میں وہ سٹیون سمتھ اور لبوشین دونوں کو کاپی کرتے ہیں،اس پر دونوں کھلاڑی ہی مسکرانے لگتے ہیں۔

پاکستان کے دیگر کھلاڑی بھی ساتھ ہیں،رضوان کا بال لیفٹ کرتے انداز ایسا ہوتا ہے کہ جیسے وہ سرپرائز بھی ہیں اور خوش بھی۔یہی وجہ ہے کہ لبوشین نے جواب میں اتنی مسکراہٹ نہیں دی۔

سٹیون سمتھ شاہین شاہ کی بائولنگ کے دوران کیوں برہم

لاہور ٹیسٹ کے پہلے روز آسٹریلیا نے 2 وکٹ کھوکر کھانے کے وقفہ تک  24 اوورز میں 70 رنزبنالئے تھے۔سمتھ  28اور وارنر 31 پر کھیل رہے تھے۔وارنر 6 اور لبوشین صفر پر گئے،شاہین نے دونوں وکٹیں لیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *