| | | | |

سٹیون سمتھ شاہین شاہ کی بائولنگ کے دوران کیوں برہم

لاہور،کرک اگین رپورٹ

Twitter Image

آسٹریلیا کی 2 وکٹیں جلد گرنے سے سینئر کھلاڑی سٹیون سمتھ کو غصہ آگیا یا پھر کوئی اور بات ہے۔سوشل میڈیا پر نمایاں ہونے والی تصاویر میں دیکھاجاسکتا ہے کہ آسٹریلیا کے سٹیون سمتھ وکٹ پر کھڑے نہایت غصہ سے دونون ہاتھ اٹھائے ہوئے ہیں۔

لاہور ٹیسٹ میں پاکستان کا حیران کن سرپرائز،کرک اگین خبر درست،2 وکٹیں بھی اڑادیں

شاہین شاہ آفریدی بال کررہے تھے کہ سمتھ نے کھیلتے ہی اچانک دونوں ہاتھ پھیلادیئے،چہرے پر غصہ نمایاں تھے،ہونٹ بھی ہل رہے تھے اور انداز بھی سوالیہ تھا۔ایک لمحہ کے لئے تو شاہین بھی انہیں گھورنے لگے۔اس کے بعد امپائر کی توجہ ہوئی تو علم ہوا کہ سامنے موجود سائٹ سکرین کے قریب آٹو کیمرا موجودتھا۔

آخری ٹیسٹ آج سے لاہور میں،پاکستان آسٹریلیا کو کیا سرپرائز دے سکتا

سائٹ سکرین پکے قریب ہونے والی کسی حرکت یا سفید کپڑے کے پہلنے کی وجہ سے سمتھ کو کھیلتے ہوئے مشکل ہورہی تھی۔آسٹریلیا نے جب 8 پر 2 وکٹ گنوادیں تو پھر سمتھ تھوڑا تیز دکھائی دیئے۔دونوں وکٹیں شاہین نےلی تھیں۔وارنر کو ایل بی کیا۔لبوشین کو صفر پر رضوان کے ہاتھوں کیچ کروایا تھا۔

 آسٹریلیا نے 16 اوورز کی بیٹنگ میں 2 وکٹ پر44 اسکور بنالئے،آخری اوور میں نعمان علی نے اپنی ہی بال پر سمتھ کا سیدھ کیچ ڈراپ کردیا تھا،اس وقت سمتھ19 پر کھیل رہے تھے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *