| | | | | | |

آخری ٹیسٹ آج سے لاہور میں،پاکستان آسٹریلیا کو کیا سرپرائز دے سکتا

لاہور،کرک اگین رپورٹ

Twitter Iamge

آخری ٹیسٹ آج سے لاہور میں،پاکستان آسٹریلیا کو کیا سرپرائز دے سکتا۔پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے مابین تیسرا وآخری ٹیسٹ میچ آج 21 مارچ 2021 سے لاہور میں شروع ہوگا۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہونے والے میچ میں سب کی نگاہیں اس لئے بھی مرکوز ہیں کہ یہ میچ فیصلہ کرے گا کہ اس تاریخی سیریز کا فاتح کون ہوگا۔

کپتان کا بھی فیصلہ کن معرکہ کے لئے اہم اعلان،ٹاس کس کا، ٹیم کیا

راولپنڈی اور کراچی کے میچز ڈرا رہے ہیں۔پچز پر بڑا ہی اٹیک ہوتا آیا ہے،اس بار پی سی بی نے غیر ملکی کیوریٹر سے پچ بنوائی ہے لیکن دونوں کپتانوں نے اسے  کوئی بڑی تبدیلی قرار نہیں دیا ہے۔پیٹ کمنز نے تو صاف اعلان کردیا ہے کہ سابقہ ٹیم کھیلے گی،اس کا مطلب ہوا کہ 2 اسپنرز نیتھن لائن اور مچل سویپسن کھیلیں گے۔باقی بھی وہی پلیئرز ہونگے جنہوں نے پہلے 2 میچز کھیلے ہیں۔

آسٹریلیا کو 63 اور پاکستان کو 40 برس بعد لاہور میں ٹیسٹ فتح کی تلاش،دلچسپ کہانی

پاکستان ٹیم 12 برس بعد قذافی اسٹیڈیم میں کوئی ٹیسٹ میچ کھیلے گی،ٹیم کے سینئرز کا بھی یہاں پہلا میچ ہوگا،93 ٹیسٹ کھیلنے والے اظہر علی کا بھی لاہور میں پہلا ٹیسٹ میچ ہوگا۔انہیں 7 ہزار رنزمکمل کرنے کے لئے 74 اسکور درکار ہیں۔اس حوالہ سے سب کے احساسات اپنی جگہ موجود ہیں لیکن سوال یہ ہے کہ کیا پاکسانی ٹیم بھی وہی ہوگی یا کوئی تبدیلی کرے گی۔

ابتدائی طور پر یہ دعویٰ سامنے آیا تھا کہ کپتان بابر اعظم ایک تبدیلی چاہتے ہیں اور نعمان علی کی جگہ لیگ اسپنر  کھلانا چاہتے ہیں۔بعد میں یہ دعویٰ بھی آیا ہے کہ ٹیم منیجمنٹ نے مشترکہ پلاننگ کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے کہ کوئی تبدیلی نہ کی جائے۔

ممکن ہے کہ آج صبح ٹاس سے قبل اس کا فیصلہ ہوجائے۔پاکستان سرپرائز دے۔

کرک اگین چند روز قبل قذافی اسٹیڈیم لاہور کے پاکستانی ٹوٹل میچز اور پاک آسٹریلیا  ٹاکروں کی تفصیلات شائع کرچکا ہے۔ایسا بھی بہت کم ہوا ہے کہ لاہور کا تیسرا میچ  ہو اور سیریز کا فیصلہ نہ ہوا ہو،اس سے قبل تیسرا میچ اس لئے بھی ڈرا کھیلا جاتا تھا کہ  سیریز کی برتری قائم رکھنی مقصود ہوتی تھی۔1994 کا آخری پاک آسٹریلیا ٹیسٹ ایسا ہی ہوا تھا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *