| | | | | | |

لاہور ٹیسٹ میں پاکستان کا حیران کن سرپرائز،کرک اگین خبر درست،2 وکٹیں بھی اڑادیں

لاہور،کرک اگین رپورٹ

لاہور ٹیسٹ میں پاکستان کا حیران کن سرپرائز،کرک اگین خبر درست،2 وکٹیں بھی اڑادیں۔پاکستان کرکٹ ٹیم نے نسیم شاہ کو شامل کرلیا۔بابر اعظم الیون نے ٹاس سے قبل آسٹریلیا کو ایک یہ سرپرائز دیا ہے،اس فیصلے سے یہ بتانے کی کوشش کی گئی ہے کہ وکٹ وہ نہیں ہے جو حریف کپتان پیٹ کمنز سمجھے ہیں۔انہوں نے پفتہ کو پہلے روزیہاں آکر کہدیا تھا کہ یہ اور کراچی پچ ایک جیسی ہے،اس لئے ہماری ٹیم وہی ہوگی،گویا کمنز نے اسے بھی ڈیڈ وکٹ مانا تھا۔

آخری ٹیسٹ آج سے لاہور میں،پاکستان آسٹریلیا کو کیا سرپرائز دے سکتا

پیر کی صبح پاکستانی کپتان نے  فہیم اشرف کو ڈرا پ کیا،۔ان کی جگہ اسپیشلسٹ پیسر نسیم شاہ کو لائے۔ویسے تو فہیم اشرف بھی میڈیم پیسر ہیں۔ساتھ میں بیٹنگ بھی اچھی کرتے ہیں لیکن پاکستان نے ان کے اوپر اسپیشل پیسر نسیم شاہ کو فوقیت دی۔

کرک اگین یہاں خبردار کرنا چاہتا ہے کہ آسٹریلیا کے لئے یہ سرپرائز ضرور ہوسکتا ہےلیکن صرف ابتدائی طورپر پر۔اہم ترین بات یہ ہے کہ  یہ نسیم شاہ ٹیم کے لئے کتنے مفید ہونگے،اس پر پھر بات ہوگی۔

دوسری اہم ترین بات یہ  ہے کہ کرک اگین نے چند روز قبل لکھا تھا کہ ٹاس جیتنے والی ٹیم پہلے بیٹنگ کو ترجیح دے گی،چوتھی اننگ کے اسپن ہونے کا سوچے گی،یہ بات بھی درست رہی۔

پاکستان،آسٹریلیا سیریز میں استعمال ہونے والی بال پر پابندی کا مطالبہ

تیسری اہم ترین بات یہ ہے کہ میچ میں اسی ترتیب سے 4 اننگز ہوئیں تو پاکستان چوتھی اننگ کھیلے گا،کرک اگین لکھ رہا ہے کہ اگر ایسی ترتیب سے ایسا ہوا جیساکہ ہوتا ہے تو پھر سابقہ پاکستان آسٹریلیا کے 2 ٹیسٹ میچز کے یہاں کے نتائج سامنے رکھیں،اس حساب سے آخر کی بیٹنگ والی ٹیم لاہور میں ٹیسٹ جیتی ہے۔ایک بار پاکستان 9 وکٹ اور ایک بار آسٹریلیا 7 وکٹ سے جیتا تھا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں آسٹریلیا کی اننگ کا آغاز تباہ کن تھا۔شاہین شاہ آفریدی نے آتے ہی 2 ٹاپ آسٹریلین بیٹرز کو اڑادیا۔انہوں نے  ڈیوڈ وارنر کو 7 اور مارنو لبوشین کو صفر پر رخصت کیا۔رواں سیریز میں لبوشین کا یہ دوسرا انڈا ہے۔آسٹریلیا نے اب تک 10 اوورز می 2 وکٹ پر 29  اسکور بنالئے ہیں۔

پاک،آسٹریلیا 3 میچزکی سیریز اب تک ڈرا چل رہی ہے۔ابتدائی 2 میچزبے نتیجہ رہے،اس میچ پر ہر ایک کا فوکس ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *