| | | | | | |

سنچریز کی ہاف سنچری،ویرات کوہلی ورلڈریکارڈبناگئے،کیویز کی دھلائی جاری

ممبئی،کرک اگین رپورٹ

سنچریز کی ہاف سنچری،ویرات کوہلی ورلڈریکارڈبناگئے،کیویز کی دھلائی جاری۔استعمال شدہ پچ ،دیکھی بھالی پچ پر بھارتی بیٹرز کا راج ۔نیوزی لینڈ کے خلاف آئی سی سی ورلڈکپ سیمی فائنل مین ہائی اسکور کا نیاریکارڈ بننے جارہا ہے۔ایسے میں سپر اسٹار ویرات کوہلی کیوں پیچھے رہتے،انہوں نے بھی شاندار اننگ کھیلی اور ایک تاریخی کارنامہ سرانجام ددیا ہے۔

دائیں ہاتھ کے بیٹر ویرات کوہلی نے 291 ایک روزہ میچ کی 278 ویں اننگ میں کیریئر کی 50 ویں سنچری بنالی ہے۔اس طرح وہ ب ایک روزہ کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریز کرنے بلکہ سنچریز کی ہاف سنچری کرنے والے دنیائے کرکٹ کے پہلے بیٹر بن گئے ہیں۔

کوہلی نے اس سے قبل 49 ویں سنچری بناکر سچن ٹنڈولکر کی 49 سنچریز کا ریکارڈ برابر کیا تھا۔

ممبئی میں بھارت نے نیوزی لینڈ کے خلاف  آئی سی سی ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں  آخری اطلاعات تک  42 اوورز میں 1 وکٹ پر 303 رنزبنالئے تھے۔

روہت شرما47 رنزبناکر گئے جب کہ شبمان گل 79 رنزبناکر ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے۔ ویرات کوہلی 102  اور سری یاس ایئر 66 پر ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *