| | | | | | |

عمران خان نے لمبے وقت کے لئے بیٹ پکڑلیا،جنگ جاری،3 اور خبریں بھی ساتھ

کرک اگین رپورٹ

وہ ایک 25 مارچ تھی،سال 1992 تھا۔کپتان عمران خان تھا،پورا پاکستان اس کے پیچھے تھا۔پھر دنیا نے دیکھا کہ پاکستان کیسے ناقابل یقین حالات میں چیمپئن بنا۔

آج ایک اور 25 مارچ آنے کو ہے۔سال 2022ہے۔کپتان ایک بار پھر پاکستان کا کپتان(وزیر اعظم ) ہے۔اس بار بھی ڈو آرڈائی کا میچ 25 مارچ کو پڑے گا،یہ ایک روزہ کرکٹ کی بجائے ٹیسٹ میچ کی طرح طویل ہوگا،اس کے لئے کپتان نے بیٹ تھام لیا ہے،ایسی شاٹ کی تیاری ہے جو سیدھی عید کے بعد گرتی کہیں دکھائی دے رہی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ کے لئے عید الفطر تک کا وقت اچھا ہوجائے گا۔ان کے پیٹرن انچیف وزیر اعظم پاکستان پر لٹکتی عدم اعتماد کی ووٹنگ کا عمل تاخیر کا شکار ہوسکتا ہے،اس حوالہ سے متعدد اہم رپورٹس آرہی ہیں۔کرک اگین نے چند روز قبل لکھا تھا کہ رمیز راجہ کے لئے عید تک تسلی۔تھوڑی دیر قبل بھی خبر دی تھی کہ وزیر اعظم عمران خان نے ٹیسٹ میچ کھیلنے کی تیاری کرلی ہے۔

پی سی بی پیٹرن انچیف عمران خان نے سیاسی پچ پر ٹیسٹ میچ کی تیاری کرلی

عمران خان ان دنوں اپوزیشن کی جانب سے پیش کی گئی عدم اعتماد تحریک کا سامنا کررہے ہیں،اس کے لئے سپیکر قومی اسمبلی نے 25 مارچ کو اجلاس طلب کیا ہے۔کرک اگین تجزیہ کرسکتا ہے کہ اجلاس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی ہوسکتا ہے۔25 مارچ کو عدم اعتماد پیش ہونے سے قبل ہی اجلاس ملتوی ہوجائے اور اگلا اجلاس غیر معینہ مدت کا شکار ہوجائے جو کئی ہفتوں پر محیط ہوسکتا ہے۔

ملکی سیاسی حالات،پی سی بی چیئرمین کے لئے اچھی خبر متوقع

انگلینڈ سے معذول کئے جانے والے ہیڈ کوچ سلور ووڈ کو آئندہ کرکٹ میدانوں میں ایک نئی ٹیم کے کوچ کے طور پر دیکھا جاسکتا ہے،اس کے لئے سری لنکا کرکٹ ایوانوں سے خبر ہے کہ وہ اسے اپنا ہیڈ کوچ مقرر کرنے جارہے ہیں۔

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان کا اگلا میچ آج ویسٹ انڈیز سے ہے۔قومی ٹیم اپنے ابتدائی 4 میچزہارچکی ہے۔ادھر ویسٹ انڈیز نے طاقتور ٹیموں کے خلاف سنسنی خیز مقابلوں کے بعد آخری اوور میں معمولی رنزکے مارجن سے کامیابی رقم کی ہے۔

ادھر برج ٹائون میں ایک اور ٹیسٹ ڈرا ہوگیا۔ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کے خلاف 282 رنزکے ہدف کے تعاقب میں 5 وکٹ پر 135 رنزبنائے تھے کہ میچ ڈرا ہوگیا۔اس طرح 2  ٹیسٹ میچز ڈرا پر ختم ہوگئے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *