| | | | |

ملتان،آخری ون ڈے آج،فینز خیر منائیں،مزیدریکارڈز متوقع

ملتان،کرک اگین نمائندہ خصوصی

ملتان،آخری ون ڈے آج،فینز خیر منائیں،ریکارڈز مزید متوقع۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 ایک روزہ میچزکی سیریز کا تیسرا وآخری میچ آج اتوار 12 جون کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔جمعہ کو ہونے والے بڑے واقعہ کے بعد آج انتہائی کڑی سکیورٹی ترتیب دی گئی ہے۔اس طرح کرکٹ فینز آج اپنی خیر منائیں،انہیں پہلے ہی داخلی دروازوں پر مشکلات رہتی ہیں،اب مزید سختی ہوگی۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں دوسرے میچ کے دوران پاکستانی اننگز میں جس طرح ایک کرکٹ شائق میدان میں داخل ہوا،شاداب خان کے گلے لگا،پچ سے واپس ہوکر آیا،اس کے بعد سے ملتان انتظامیہ میں تھرتھلی مچی ہے۔اعلی ٰ پیمانے پر اسے پسند نہیں کیا گیا ہے اور ملکی کرکٹ کے مستقبل کے لئے بڑا خطرہ قرار دیا گیا ہے۔اس حوالہ سے تیسرے میچ میں ایسی کامیاب سکیورٹی کی کوششیں ہیں کہ ویسٹ انڈیز سمیت باقی ممالک کو بھی اچھا تاثر جائے۔

سخت سکیورٹی کا اعلامیہ، بابر اعظم بھی قانون توڑگئے،راجہ کی تسلی،ملبہ کس پر

قومی ٹیم سیریز پہلے ہی جیت چکی ہے،آج کی فتح اس لئے ضروری ہے کہ کلین سوئپ سیریز ہوگی،دوسرا اس لئے بھی کہ ورلڈکپ سپر لیگ میں چوتھی پوزیشن برقرار رہے،ویسٹ انڈیز جیتا تو وہ 90 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر آجائے گا،پاکستان کا پھر 5 واں نمبر ہوگا۔پاکستان جیتا تو اس کی پوزیشن چوتھی ہی رہے گی لیکن وہ مستحکم، ہوجائے گی،ساتھ میں وہ انگلینڈ کے 95 اور افغانستان کے 100 پوائنٹس سے ایک فتح کی دوری پر ہوگا۔

بابر اعظم اور امام الحق کے پاس پارٹنر شپ کے نئے ریکارڈز بنانے کا موقع ہے،اس طرح امام ایک اچھی اننگ کھیل کر آئی سی سی ایک روزہ پلیئر رینکنگ میں دوسرے نمبر پر آسکتے ہیں۔پھر دنیائے کرکٹ میں پاکستان کے 2 کھلاڑی ٹاپ 2 پوزیشن پر ہونگے۔

پاکستان کے ایک تیر سے 3 شکار،ورلڈ کپ ٹیبل پر چوتھی پوزیشن،بھارت سمیت کئی ممالک پیچھے

بطور کپتان رنزبنانے،کیریئر میں زیادہ آگے بڑھنے اور فتوحات کے حوالہ سے بھی پاکستانی کپتان کے پاس ایک نادر موقع موجود ہوگا۔

ملتان میں آج بھی گرمی ہوگی لیکن دن کے کسی بھی حصہ میں آندھی اور بادل آسکتے ہیں۔میچ شام 4 بجے شروع ہوگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *