| | | | |

آسٹریلیا میں پاکستان اور بھارت بیک وقت،شیڈول خال کلیئر،دونوں ممالک میں پھر سیریز کی تیاری،بریکنگ نیوز

سڈنی،کرک اگین رپورٹ

آسٹریلیا میں پاکستان اور بھارت بیک وقت،شیڈول خال کلیئر،دونوں ممالک میں پھر سیریز کی تیاری،بریکنگ نیوز۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان اور بھارت اس سال کے آخر میں آسٹریلیا میں جمع ہورہے ہیں۔کرکٹ آسٹریلیا نے ایک بار پھر پاکستان بھارت کے ٹیسٹ میچ کی منصوبہ بندی کی ہے اور یہ میچ میلبرن میں ہوگا،اس کے علاوہ 3  ملکی ٹی 20 کپ بھی شیڈول  ہوسکتا ہے۔

پاکستان نے 6 محدود اوورز کے میچزکھیلنے ہیں۔بھارت نے آسٹریلیا میں 5 ٹیسٹ میچز کھیلنے ہیں۔یہ سب چل رہا ہے۔کرکٹ آسٹریلیا کا فی الحا ل اپنے حوالہ سے اعلان ہے۔پرتھ مبینہ طور پر اگلے سیزن کی انتہائی متوقع بارڈر،گواسکر ٹرافی مہم کے پہلے میچ کی میزبانی کرے گا، برسبین ایک بار پھر گھریلو موسم گرما کے ابتدائی ٹیسٹ سے محروم ہو گیا ہے۔سڈنی مارننگ ہیرالڈ کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان پہلا ٹیسٹ پرتھ اسٹیڈیم میں ہوگا جب کہ دوسرا اور تیسرا میچ بالترتیب ایڈیلیڈ اوول اور گابا میں ہوگا۔میلبورن اور سڈنی میں باکسنگ ڈے اور نئے سال کے ٹیسٹ کے ساتھ  ہوں گے۔

پاکستان کے خلاف 3 ون ڈے اور 3 ٹی 20 میچزکے مقامات بھی طے ہوگئے ہیں۔وینیوز میں میلبرن، سڈنی، ایڈیلیڈ، کینبرا، برسبین اور ہوبارٹ شامل ہیں۔

کرکٹ آسٹریلیا کا پاکستان بھارت سیریز کا انعقاد اس کا الگ سے منصوبہ نہیں ہے۔پاکستان اور بھارت آن بورڈز ہیں اور دونوں ممالک کی منصوبہ بندی میں یہ شامل ہے لیکن کچھ شرائط کی تکیمل ہوگئی ہے اور کچھ کی باقی ہے۔اس منصوبےکا انحصار پاکستان میں راج کی گئی سیاسی حکومت کے قیام اور استحکام سے ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *