گزشتہ سال کے ساتھی ایک دوسرے کے سامنے آگئے،ملتان میں سلطانز اور کنگز کا ٹاس
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے
گزشتہ سال کے ساتھی ایک دوسرے کے سامنے آگئے،ملتان میں سلطانز اور کنگز کا ٹاس۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان سپر لیگ 9 کے تیسرے میچ کا ٹاس کراچی کنگزکے کپتان شان مسعود نے جیت کر پہلے بائولنگ کا اعلان کیا ہے۔ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے بھی اتفاق کیا یے کہ ٹاس اہم تھا لیکن ہم اب بھی اپنے پلان کے ساتھ میچ کھیلیں گے۔شان مسعود نے کہا ہے کہ پی ایس ایل میں ملتان کی پچ لوسکرنگ لگ رہی ہے،اس لئے ہم پہلے بال کریں گے،بعد میں ہدف سیٹ کریں گے۔شان مسعود گزشتہ سالوں میں رضوان کے ساتھی تھے اور ملتان سے کھیل رہے تھے۔
بابر اعظم میچ ونرنہ میچ فنشر،آج پشاورزلمی کو ثابت،پاکستانیوں کو جواب دے دیا،گلیڈی ایٹرز کامیاب
ملتان سلطانز اور کراچی کنگزکی ٹیم انتظامیہ تبدیل ہیں لیکن ر ضوان کہتے ہیں کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
کرک اگین یہاں یہ واضح کرتا چلے کہ گزشتہ سال پی ایس ایل 9 میں ملتان سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگزکے خلاف پہلے بیٹنگ کی اور 196 اسکور کرکے میچ 3 رنز سے جیتا تھا۔