| | | | | |

بابر اعظم میچ ونرنہ میچ فنشر،آج پشاورزلمی کو ثابت،پاکستانیوں کو جواب دے دیا،گلیڈی ایٹرز کامیاب

لاہور،کرک اگین رپورٹ

بابر اعظم میچ ونرنہ میچ فنشر،آج پشاورزلمی کو ثابت،پاکستانیوں کو جواب دے دیا،گلیڈی ایٹرز کامیاب۔یہ سوال پھر ہوا ہے کہ بابر اعظم میچ فنشر اور میچ ونر ہیں یا نہیں۔کم سے کم پشاور زلمی کے کپتان نے کئی سالوں سے کھڑے اس سوال کا جواب آج یہ دیا ہے کہ وہ میچ ونر نہیں ہیں۔

پی ایس ایل 9 کے دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 16 رنزسے شکست دے کر نئے سال میں نئی شروعات کی ہیں۔سرفراز کی کپتانی جاتے ہی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پھر سے کہانی بن رہی ہے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پشاور زلمی ٹیم 207 رنزکے تعاقب میں 6 وکٹ پر 190 اسکور بناسکی۔91 رنزکا اچھا آغاز تھا۔147 رنز 15 اوورز میں بن گئے۔یہاں بابر اعظم 42 بالزپر 68 اسکور کرکے وکٹ دے گئے اور اس کے بعد کیڈ مور،رومین پاول اور آصف علی ناکام ہوگئے۔اوپنرصائم ایوب نے 42 رنزبنائے۔گلیڈی ایٹرزکی جانب سےابرار احمد نے 2 وکٹیں لیں۔

اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے5 وکٹ پر 206 رنزبنائے۔جیسن رائے 75 اور سعود شکیل 74 کے ساتھ نمایاں تھے۔دونوں نے 15 اوورز میں 157 رنزکی شراکت بنائی۔سلمان ارشاد نے 38 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *