شین واٹسن 2 گھنٹے اٹھنے نہیں دیتے،اسپنرابرار کاانکشاف،رضوان اپنے دعوے میں ناکام
ملتان،لاہور:کرک اگین رپورٹ
شین واٹسن 2 گھنٹے اٹھنے نہیں دیتے،اسپنرابرار کاانکشاف،رضوان اپنے دعوے میں ناکام۔پاکستان کے مسٹری اسپنر ابرار احمد نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کا اپنا تجربہ ہے لیکن طویل فارمیٹ کرکٹ کیلئے یہ بھی مددگار ہے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیلئے آج ہی پشاور زلمی کے خلاف4 اوورز میں صرف 29 رنز دے کر 2 وکٹ لینے والے اسپنر نے انکشاف کیا ہے کہ کوچز میں موجود شین واٹسن بھی کمال ہیں۔میٹنگ کے نام پر جب بیٹھتے ہیں تو ڈیڑھ سے 2 گھنٹے تک اٹھنے نہیں دیتے۔آسٹریلیا کیلئے کھیلنے والے شین واٹسن اسپنر نہیں بلکہ پیسر تھے۔اس کے باوجود اسپنر تک کو وقت دے رہے ہیں۔
گزشتہ سال کے ساتھی ایک دوسرے کے سامنے آگئے،ملتان میں سلطانز اور کنگز کا ٹاس
ادھر ملتان میں ایک روز قبل کوالٹی اسپنر کے حوالہ سے اہم ترین سوال کا سامنا کرنے والے محمد رضوان نے کہاتھا کہ ہمارے پاس ایک کلاس اسپنر ہے۔مسقبل میں فائدہ دے سکتا ہے اور اس کا نام فیصل اکرم ہے۔فینز آج اسے دیکھنا چاہ رہے تھے لیکن رضوان کپتان ہوتے بھی اسے کراچی کے خلاف آج کے میچ میں میدان میں نہ اتارسکے۔رضوان گویا اپنے دعوے کے خلاف گئے ہیں۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں اس وقت ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کا میش شروع ہوچکا ہے۔ملتان سلطانز دعوت ملنے کراچی کے خلاف اننگ شروع کرچکی ہے۔