| | | | | |

ناگ پورٹیسٹ،کینگروز کو سانپ سونگھ گیا،ڈرامہ کے بعد اننگ کی شکست

 

 

ناگ پور،کرک اگین رپورٹ

ناگ پورٹیسٹ،کینگروز کو سانپ سونگھ گیا،ڈرامہ کے بعد اننگ کی شکست

ناگ پور میں کینگروز کو ہر جانب ناگ  نظر آنے لگے،نتیجہ میں بھارتی دہشت اور اسپنرزاٹیک سے اننگ کی شکست لکھوابیٹھے۔تاریخ کی بدترین شکست تیسرے ہی روز ہوگئی ہے۔223 رنزکےخسارے میں جانے کے باوجود کوئی ایسی بات نہ تھی کہ جہاں بھارتی ٹیل اہنڈرز اسکور کو 400 تک لے گئے،وہ بھی ہمت کرتے تو فن تو کرتے لیکن آسٹریلیا کے بیٹرز ساڑھے 32 اوورز میں 91 پر ہمت ہارگئے ۔سٹیون سمتھ 25 کرسکے۔ڈیوڈ وارنر کوہلی سے کیچ ڈراپ کا چانس لے کر بھی ناکام رہے۔

بھارت نے بارڈر گواسکر سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ اننگ اور 132 رنز سے جیت کر 4 میچز کی سیریز میں 0،1 کی برتری حاصل کرلی ہے ۔

آسٹریلیا کی دوسری اننگ میں ایشون کی اسپن لڑ۔انہوں نے صرف 37 رنز کے عوض 5 وکٹیں لیں۔میچ میں 8 شکار کئے۔پہلی اننگ میں 5 وکٹ لینے والے جدیجہ بھی 2 وکٹ لے گئے۔

اس سے قبل بھارتی ٹیم اپنی پہلی اننگ میں 400 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ۔اکسر پٹیل نے 84 اور جدیجا نے 70 رنز بنائے۔یوں اسے آسٹریلیا کی پہلی اننگ کے اسکور 177 پر 223 رنز کی سبقت حاصل تھی ۔آسٹریلیا کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے ٹوڈ مرفی کی 124 رنز کے عوض 7 وکٹ کی بائولنگ پائپ لائن میں چلی گئی۔

 

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *