| | | | | | | |

ایشیا کپ،بھارت نے شاہین آفریدی کاتوڑ تلاش کرلیا،کام شروع

ممبئی،نئی دہلی،دبئی :کرک اگین رپورٹ

ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے حوالہ سے بھارتی کیمپ میں نئی تیاری شروع کردی گئی ہے ۔پاکستانی پیسرز کے خلاف کھیلنے کی نئی حکمت عملی اپنائی جائے گی ۔اس حوالہ سے اسکواڈ میں شامل تمام پاکستانی بائولرز کی تازہ ترین ویڈیوز اکٹھی کی جارہی ہیں اور بھارتی گیند بازوں کو تیار کیا جارہا ہے کہ وہ اسی طرز پر بالز کرواکر اپنے بیٹرز کی پریکٹس کروائیں۔

اس کے لئے شاہین شاہ آفریدی نشانہ پر ہیں ۔شاہین نے گزشتہ سال دبئی میں ٹاپ آرڈرز کے پرخچے اڑا دیئے تھے۔بھارتی کیمپ ان کے خلاف کامیاب حکمت عملی کا پلان کئے ہوئے ہے۔
اس حوالہ سے جو کھلاڑی اسکواڈ کا حصہ ہیں ،وہ زمبابوے میں کھیلیں گے ۔ان کی تیاری وہاں اور باقی اپنی اپنی جگہ پر کریں گے ۔

ویرات کوہلی ڈو آر ڈائی پر،کیریئر کا اہم فیصلہ

ایشیا کپ کے لئے عرب امارات میں پریکٹس بھی اسی بنیاد پر ہوگی۔
شاہین آفریدی کو اس صورتحال میں کچھ نئے گر سیکھنے ہونگے تاکہ وہ دبئی میں بھارت کو سرپرائز دے سکیں۔

گزشتہ سال اسی مقام پر پاکستان نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کو شکست دی تھی۔
ایشیا کپ اس بار ٹی 20 فارمیٹ میں ہوگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *