| | | | | | |

پاکستان ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل سے باہر ہوگیا،سر پھرے یا سر پھیریاں

 

راولپنڈی ،ملتان:کرک اگین تجزیہ

 

پاکستان ہارگیا ،انگلینڈ راولپنڈی ٹیسٹ ٹیسٹ جیت گیا۔شکست کے فوری بعد وزیر اعظم پاکستان کی دونوں ٹیموں کے اعزاز میں تقریب،سراہا گیا۔حارث رئوف صرف دوسرے ہی نہیں بلکہ تیسرے ٹیسٹ اور سیریز سے باہر۔دونوں ٹیمیں اگلے معرکہ کے لئے ملتان روانہ ۔پچ مایوس کن تھی۔رمیز راجہ۔پچ میں میری رائے تھی۔باںر اعظم ۔

حماقتیں ہیں یا سادگیاں۔بے وقوفیاں ہیں یا بدمعاشیاں۔عقل کل ہیں یا سب کو بے عقل سمجھ رکھا ہے ۔

پاکستان صرف راولپنڈی ٹیسٹ نہیں ہارا۔پاکستان ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ہارگیاہے۔فائنل ریس سے عملی طور پر باہر ہوگیا ہے۔اگر،مگر والی بات بھی قریب ختم ہے اور یہاں کیا کہا جارہا ہے۔ملتان میں آپ کو مختلف کرکٹ ملے گی۔رمیز راجہ۔

کیا سرپھیریاں ہیں؟کیا ہم سب سر پھرے ہیں؟
رمیز راجہ نے یہ بات جس تناظر میں کہی ہے ،وہ ملتان کی پچ اور سرفس کو مد نظر رکھ کر ،اس لئے کہ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم قدرے بہتر اور اس کی پچ قدرے جدت کے رویہ کی حامل ہے۔باقی یہ پیش گوئی انڈر لائن رہے کہ اگر سپورٹنگ پچ تھوڑی بھی اچھی ہوئی تو ایک اور شکست سامنے ہوگی اور ٹاس اہم ہوجائے گا،جس کا ہوا،وہ جیت جائے گا۔

واپس اپنے ٹاپک پر چلتے ہیں۔
کیا ہارنے کے بعد کپتان بورڈ کے پیٹرن انچیف ،وزیر اعظم سے شیلڈ لیتا ہے؟کہیں دیکھا؟
پاکستان ورلڈ کپ 2011 کا سیمی فائنل بھارت میں بھارت سے بھونڈے انداز میں ہارا تھا،یہ سب ہم نے یہاں پاکستان میں تب بھی دیکھا،اس وقت کے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے ایک تقریب سجائی اور ٹیم کو شاباشی دی،انعام دیا،وہ “کارکردگی”اس لائق ہی تھی۔

اب کپتان بابر اعظم کے نزدیک راولپنڈی پچ میں ان کی رائے تھی،جہاں ریکارڈ اسکور بن گئے،کئی نئے ریکارڈز بن گئے لیکن ٹیم ہارگئی ۔کیسے ہارگئی ۔ایسے کہ دفاعی سوچ،دفاعی کھیل اور ذاتی اننگز کی سوچ۔آخری روز لنچ تک جب اسکور 3 وکٹ پر 169 ہوچکا تھا تو چمکتی دھوپ میں اس وقت تیز بیٹنگ کی ضرورت تھی۔174 اسکور باقی تھا،7 وکٹیں تھیں۔اس کے بعد چائے تک۔ کم سے کم 120 اسکور مزید بن سکتا تھا لیکن یہاں 88 اسکور بنایا گیا،آخری سیشن میں 86 اسکور تھا،پھر مشکل نہ تھا۔5 وکٹیں باقی تھیں۔ہوا کیا،گیند کو روکنے اور سوچنے اور ڈرنے کے چکر میں 9 رنز کے اندر آدھی ٹیم باہر ہوگئی اور پاکستان ٹیسٹ میچ ہارگیا۔سیریز بے شک ابھی باقی ہے لیکن ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل سے باہر ہورہے ہیں۔ہوگئے ہیں۔یہ بات کسی کو محسوس ہوئی ؟ 46.67 ریٹنگ پوائنٹس شرح ہوگئی ہے۔انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے خلاف باقی ماندہ تمام 4 ٹیسٹ میچز جیت کر بھی منزل مشکل ہوگی کیونکہ 63.81 شرح ہوسکے گی۔

نیتھن لائن کی بھی 6 وکٹیں،آسٹریلیا کامیاب،ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹیبل پوزیشن

ورک لوڈ،پیسرز کا استعمال اور ان کے بیک اپ سے کنارہ کشی کا یہی انجام ہوتا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *